Home / پنجاب حکومت کی فری سولراسکیم میں رجسٹریشن

پنجاب حکومت کی فری سولراسکیم میں رجسٹریشن

Punjab Govt free solar scheme

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت نےسولرسسٹم کی تقسیم کیلئےرجسٹریشن کےعمل کاآغازکردیا۔ سولراسکیم میں رجسٹرہونابہت آسان ہےاورآپ گھربیٹھےاپنےموبائل فون سےباآسانی ایساکرسکتےہیں۔

مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ تنصیب کاساراخرچ بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ پنجاب حکومت کی سولراسکیم کےتحت ان 50ہزارغریب گھرانوں میں سولرسسٹم تقسیم کئےجائیں گےجوماہانہ سویونٹ تک بجلی استعمال کرتےہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد یا کسی دوسری سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو اس اسکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

اہل درخواست دہندگان کو اپنا بجلی کے بل کا حوالہ نمبر اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8800 پر بھیجنا ہوگا۔

حکومت رجسٹرڈ امیدواروں کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو فراہم کرے گی جو ان کی تفصیلات کی تصدیق کے بعد اسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کوبھیجےگی۔

بعد ازاں، پی آئی ٹی بی اہل امیدواروں کی حتمی فہرستیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …