Khurram Aslam

برطانوی شہریت ختم کرنےکاقانون

UK citizenship can be revoked

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی شہریت اب کسی بھی وقت بغیرکوئی پیشگی اطلاع دئیےکینسل کی جاسکےگی۔ قومی اخبارکی ایک خبرکےمطابق ہوم سیکرٹری پریٹی پٹیل نےنیشنیلیٹی اینڈبارڈرمیں ایک نئی شق شامل کی ہےجس سےحکومت کویہ اختیارحاصل ہوگیاہےکہ وہ کسی کی بھی برطانوی شہریت بغیراسےبتائےواپس لےسکتی ہے۔ مذکورہ بل میں یہ نئی شق رواں ماہ کےشروع میں شامل کی گئی جس کےمطابق برطانوی حکومت ایسےکسی بھی فردیاافرادکوپیشگی اطلاع دینےکی پابندنہیں ہوگی جس کی شہریت ختم کرنامقصودہوگا۔ اس بل کولانےکی وجہ بظاہرقومی مفادبتائی گئی ہے۔ برطانوی ماہرین قانون کاکہناہےکہ لندن سےفرارہوکرشام میں داعش میں شمولیت اخیتارکرنےوالی شمیمہ بیگم کی شہریت حکومت نےختم کردی تھی …

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ کانیافیچر:کچھ بھی نہ کہااورکہہ بھی گئے

WhatsApp: Message Reaction Feature

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ نےفیس بک میسنجر کی طرح میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیاہے۔ نئےفیچرکےمطابق اب ریپلائی کئےبغیرصارفین میسج پراپنےجذبات کااظہارکرسکیں گےاورجواب دینےکیلئےوہ کسی تحریرکےپابندنہیں ہونگے۔ مختلف ذرائع سےآنےوالی خبروں کےمطابق واٹس ایپ میں اس فیچر پرکئی ماہ سے کام کیا جارہاتھااوراسےبیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔کچھ عرصے میں یہ تمام صارفین کوفراہم کیاجائےہوگا۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا تھا اوراب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیاگیاہے۔ صارفین کو سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو …

مزید پڑھیں »

مسلمان نہ بنتی تومرجاتی : برطانوی پارٹی گرل کی رلادینےوالی داستان

Persephone, party girl who embraced Islam

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام قبول نہ کرتی توکب کااپنی زندگی کاخاتمہ کرچکی ہوتی ۔ برطانیہ کےنائٹ کلبوں میں پارٹی گرل کےطورپرجانےوالی پرسیفون نامی خاتون نےاپنےقبول اسلام کی کہانی سناتےہوئےجذباتی اندازمیں کہاکہ اپنی گناہوں سےبھری اورذلت بھری زندگی سےتنگ آچکی تھی،کئی باراپنی جان خودلینےکافیصلہ کیالیکن خداکوکچھ اورہی منظورتھا۔ برطانوی نشریاتی ادارےسے بات کرتے ہوئے پرسیفون نےنائٹ کلبوں میں رقص کرنے کے دوران لوگوں کی بدسلوکی اوراذیتوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پوری طرح ذلت میں ڈوبی ہوئی تھی ۔ رات رات بھر شراب میں دھت لوگوں کی رقص و سرود کی محفلوں میں گزرتی تھی۔ پرسیفون نے …

مزید پڑھیں »

ٹائپ 2شوگر: مریضوں کیلئےبڑی خوشخبری کااعلان

2 diabetes pill introduced in Saudi Arabia

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں ہرپانچ میں سے ایک شخص دائمی بیماری ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلاہے۔ یہ تعداد عالمی شرح سے دوگنی ہے، یعنی یہ بیماری مملکت میں صحت عامہ کے سنگین مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔ طبی ماہرین کےمطابق اگراسےنظر انداز کیا جائے تو یہ بیماری سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کا معمول کا علاج انسولین کے باقاعدہ انجیکشن ہیں۔ دنیاکی مشہورہیلتھ کمپنی نووونورڈسک نے حال ہی میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلی بارزبان پرکھنےوالی دوا لانچ کی ہے۔ یہ دوانہ …

مزید پڑھیں »

عرب امارات: رات کوپیدل چلنےوالوں کیلئےمحفوظ ترین ملک قرار

UAE THE SAFEST COUNTRY

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات کورات کو پیدل چلنے والوں کےلیےدنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیاگیاہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل امن وامان کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں پچانوے فیصد اسکور رہا۔سروے کے مطابق ناروے ترانوے فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ چین اکانوے فیصد، سلوواکیا اکانوے فیصد اورتائیوان نواسی فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے دبئی کے نائب صدر اور حکمران شیخ محمد بن راشد نےاس سروےکےحوالےسےایک ٹویٹ میں کہا:”اگر کوئی خاتون دن یا رات کے کسی بھی وقت بغیر کسی خوف …

مزید پڑھیں »

پاکستانی نژادٹاپ امریکی آئی ٹی ٹائیکون جنسی درندہ نکلا

Affinity CEO Zia Chishti resigns over harassment charges

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ’افینیٹی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراوربانی چیئرمین پاکستانی نژادضیاچشتی پراپنی کمپنی ملازمہ سےزیادتی کاالزام۔متاثرہ لڑکی کابیان سامنےآنےکےبعدضیاچشتی نےکمپنی میں اپنےعہدوں سےاستعفیٰ دےدیا۔ بین الاقوامی رپورٹ کےمطابق امریکامیں آئی ٹی کامعروف نام ضیا چشتی پران کی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون ٹاٹیانا اسپوٹس ووڈ نےالزام عائد کرتے ہوئے بتایاکہ ضیاچشتی نےاسے10ہفتوں میں پانچ بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ امریکی کانگریس کی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے سامنےمتاثرہ لڑکی نےانتہائی جذباتی اندازمیں اپنی کہانی بیان کی ۔ ٹاٹیاناکےمطابق ضیا چشتی ان کےوالد کےبزنس ایسوسی ایٹ اوردوست تھے اوران کےگھرآتےجاتےرہتےتھے۔اسی دوران ضیاچشتی نےمجھ سےجنسی تعلق …

مزید پڑھیں »

اوکساگون: دنیاکاسب سےبڑاتیرنےوالاصنعتی کمپلیکس

Saudi Arab Neom City progress

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نےدنیاکےسب سےبڑےتیرےہوئےصنعتی کمپلیکس کی تعمیرکااعلان کرکےدنیاکوحیران کردیاہے۔ سعودی ولی عہدکایہ اقدام ان کےمعاشی وسماجی اصلاحاتی ایجنڈےکاحصہ ہے۔ اس نئےاورجدیدصنعتی کمپلیکس کانام آکساگون رکھاگیاہے۔ آکساگون سعودی عرب کےجدیدترین شہرنیوم کےاگلےمرحلےکاایک حصہ ہے۔ یہ منصوبہ مستقبل کےمینوفیکچرنگ مراکزکیلئےایک نئےماڈل کی حیثیت رکھتاہے۔ شہزادہ محمدبن سلمان کاکہناہےکہ آکساگون نیوم اورمملکت میں معاشی ترقی اورتنوع کامحرک ثابت ہوگااوراس کےعلاوہ ہمارےوژن 2030کےتحت مستقبل کےعزائم کی تکمیل کرےگا۔ آکساگون صنعتی ترقی کےبارےمیں دنیاکےنقطہ نظرکوبدل کررکھ دےگا،یہ صعنتی منصوبہ آلودگی سےمکمل پاک اورہزاروں نئی اورپرکشش ملازمتیں پیداکرنےکاموجب بنےگا۔ اس منصوبےسےسعودی عرب کوعلاقائی تجارت کوفروغ دینےکےساتھ ساتھ عالمی تجارت میں ایک …

مزید پڑھیں »

فالج سےچھٹکارےکی دواتیار

Falij ka ilaj daryaft in urdu

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی سائنسدانوں نےایک نئی دواتیارکی ہےجس سےریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنےسےمفلوج ہونےوالوں کی صحت یاب ہونےکی امیدپیداہوگئی ہے۔ سائنس میگزین میں شائع تحقیق کےمطابق امریکی سائنسدانوں نےایک نئی دواتیارکی ہےجس سےریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنےسےمعذورہونےوالےچوہوں کےعلاج میں مددملےگی۔ سائنسدانوں کےمطابق فالج کی نئی دواچوہوں میں متاثرہ خلیوں کی تخلیق نوکرکےفالج کوختم کردیتی ہے۔ اس دواکےاستعمال سےچوہےچارہفتوں کےاندرچلنےپھرنےکےقابل ہوسکتےہیں۔ سائنسدانوں کےمطابق اگریہ دواانسانوں پربھی کام کرگئی تویہ کسی انقلاب سےکم نہیں ہوگا۔اس دواکےانسانوں پربھی تجربات کرنےکافیصلہ کیاہے۔ غیرملکیوں کیلئےسعودی شہریت:ترجیح کسےدی جائےگی؟

مزید پڑھیں »

غیرملکیوں کیلئےسعودی شہریت:ترجیح کسےدی جائےگی؟

Saudi Arab Nationality

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نےغیرممالک سےتعلق رکھنےوالےماہرین اورباصلاحیت افرادکواپنےملک کی شہریت دینےکااعلان کیاہے۔ سعودی میڈیاکےمطابق غیرملکیوں کاشہریت دینےکافیصلہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کےمعاشی وسماجی اصلاحاتی پروگرام کاحصہ ہےجس کےتحت مملکت کی معیشت کوجدیدخطوط پراستوارکرتےہوئےتیل پراس کاانحصارکم سےکم کرناہے۔ سعودی حکام کےمطابق اس اقدام کامقصددنیا بھر سےسائنسدانوں،دانشوروں اورتخلیق کاروں کوراغب کرناہےتاکہ مملکت ایک متنوع مرکزبن سکےجس پرعرب دنیافخرکرسکے۔ سعودی شہریت کسےملےگی؟ ولی عہد شاہ سلمان کےشاہی فرمان کےمطابق فرانزک اورمیڈیکل سائنس، ٹیکنالوجی،زراعت،جوہری،قابل تجدید توانائی، تیل و گیس اورمصنوعی ذہانت کےشعبوں کےماہرین کوشہریت دینےمیں ترجیح دی جائےگی۔ پچھلے مہینےمملکت نےسرمایہ کاروں،ڈاکٹروں،انجینئرزاورفنانسرزکےلیے”پریمیم”رہائشی ویزوں کی پہلی کھیپ جاری کی۔یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں …

مزید پڑھیں »

میوزیکل شومیں بھگدڑ: امریکامیں پاکستانی نوجوان نےبہادری کی مثال قائم کردی

Pakistani dies to save fiance during concert stampede

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑکےدوران مرنےوالے8افرادمیں ایک نوجوان پاکستانی بھی شامل ہے،لیکن جاں بحق ہونےوالےپاکستانی کی کہانی شایددوسروں سےالگ اورجذباتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سےتعلق رکھنےوالےمرزادانش بیگ ہیوسٹن میں معروف امریکی ریپرٹریوس سکاٹ کےکنسرٹ میں اپنی منگیترکےہمراہ شریک تھے۔ کنسرٹ کےدوران اس وقت بھگدڑمچ گئی جب شومیں شریک ہزاروں لوگوں نےایک ساتھ سٹیج کی جانب بڑھناشروع کردیا۔ اسی دوران اچانک سےبھگدڑمچ گئی اور8لوگ بھیڑکےنیچےدب کرمارےگئے۔ مرنےوالوں میں پاکستان مرزادانش بیگ بھی شامل تھے،جن کےبارےمیں بعدمیں پتاچلاکہ وہ کنسرٹ میں اپنی جان بچاسکتےتھےلیکن انہوں نےاپنی منگیترکومشکل میں دیکھاتواسےبچانےکیلئےبھیڑمیں گھس گئےاوراسی دوران دھکالگنےسےزمین پرگرےاورپھرکبھی اٹھنےکےقابل نہ …

مزید پڑھیں »