ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ نےفیس بک میسنجر کی طرح میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیاہے۔ نئےفیچرکےمطابق اب ریپلائی کئےبغیرصارفین میسج پراپنےجذبات کااظہارکرسکیں گےاورجواب دینےکیلئےوہ کسی تحریرکےپابندنہیں ہونگے۔
مختلف ذرائع سےآنےوالی خبروں کےمطابق واٹس ایپ میں اس فیچر پرکئی ماہ سے کام کیا جارہاتھااوراسےبیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔کچھ عرصے میں یہ تمام صارفین کوفراہم کیاجائےہوگا۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا تھا اوراب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیاگیاہے۔
صارفین کو سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔ ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں فی الحال مکمل تفصیلات کاعلم نہیں۔
دو ماہ قبل واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق فیچربھی متعارف کرانےکااعلان کیا تھا،جس میں صارفین کی پروفائل تصویرکی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لیے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔
اب صارفین کو سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے کنٹیکس میں موجود صرف منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دینےکیلئےبااختیارہونگے۔