Home / برطانوی شہریت ختم کرنےکاقانون

برطانوی شہریت ختم کرنےکاقانون

UK citizenship can be revoked

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی شہریت اب کسی بھی وقت بغیرکوئی پیشگی اطلاع دئیےکینسل کی جاسکےگی۔

قومی اخبارکی ایک خبرکےمطابق ہوم سیکرٹری پریٹی پٹیل نےنیشنیلیٹی اینڈبارڈرمیں ایک نئی شق شامل کی ہےجس سےحکومت کویہ اختیارحاصل ہوگیاہےکہ وہ کسی کی بھی برطانوی شہریت بغیراسےبتائےواپس لےسکتی ہے۔

مذکورہ بل میں یہ نئی شق رواں ماہ کےشروع میں شامل کی گئی جس کےمطابق برطانوی حکومت ایسےکسی بھی فردیاافرادکوپیشگی اطلاع دینےکی پابندنہیں ہوگی جس کی شہریت ختم کرنامقصودہوگا۔

اس بل کولانےکی وجہ بظاہرقومی مفادبتائی گئی ہے۔ برطانوی ماہرین قانون کاکہناہےکہ لندن سےفرارہوکرشام میں داعش میں شمولیت اخیتارکرنےوالی شمیمہ بیگم کی شہریت حکومت نےختم کردی تھی ، لہٰذایہ اختیارتوپہلےسےہی حکومت کےپاس ہے۔ تاہم اس قانون میں پیشگی اطلاع نہ دینےکی شق شامل کردینےسےیہ قانون مزیدسخت ہوجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …