Khurram Aslam

واٹس ایپ بحال ہوناشروع

whatsapp restored

مانیٹرنگ سروس ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس متاثر۔ میٹاکمپنی کی جانب سےسامنےآنےوالےموقف کےمطابق واٹس ایپ سروس دنیابھرمیں متاثرہوئی ہیں جنہیں بحال کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان میٹاکاکہناہےکہ کچھ گھنٹوں میں واٹس سروس دنیابھرمیں بحال ہوجائیں گی۔ واٹس ایپ سروس میں تعطل کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس صورتحال میں کئی لوگ مزاحیہ میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے پتھروں کے زمانے کے انسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب واٹس اپ ڈاؤن ہوتا ہے۔ جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا …

مزید پڑھیں »

اوبرکےمسافراب ٹی وی بھی دیکھیں گے

Uber tv in taxi

ویب ڈیسک — دنیاکی مشہوررائیڈنگ ایپ اوبرمیں سواری کرنےوالےاب ٹیکسی رائیڈکےساتھ ساتھ اوبرٹیلی ویژن کی نشریات بھی دیکھیں گے،لیکن اوبرٹی وی میں دکھایاکیاجائےگا؟ اوبرنےفیصلہ کیاہےکہ اب اس کی ٹیکسیوں میں سفرکرنےوالوں کواوبرٹی وی کی نشریات بھی دکھائی جائیں گی لیکن ان نشریات میں فلمیں یاگانےنہیں بلکہ اوبرکمپنی کےاشتہارات دکھائےجائیں گے۔ یہ سروس فی الحال امریکاکےشہروں سان فرانسسکواورلاس اینجلس میں شروع کی جارہی ہے۔ صرف اوبرہی نہیں بلکہ اوبرٹی وی کےذریعےاوبرسےمعاہدہ کرنےوالی بڑی بڑی امریکی کمپنیوں کےاشتہارات بھی دکھائےجائیں گے۔ واضح رہےکہ اوبرکودنیابھرمیں معاشی مسائل کاسامناہے۔ حال ہی میں اوبرنےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں اپنی سروس بندکرنےکااعلان کیاتھا۔

مزید پڑھیں »

سوئٹزرلینڈمیں برقع پہننےپربھاری جرمانے

Hijab ban in Switzer land

ویب ڈیسک ۔۔ سوئس حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو ایک مسودہ قانون بھیجا ہے جس میں ان لوگوں پرایک ہزارفرانک جرمانےکی سفارش کی گئی ہےجوپبلک مقامات پرچہرہ ڈھانپنےپرپابندی کےقانون کی خلاف ورزی کےمرتکب پائےجانتےہیں۔ انتہائی دائیں بازوکی جماعتوں کی تجویزپرایک ریفرنڈم کےذریعےپبلک مقامات پرچہرہ ڈھانپنےپرپابندی عائدکردی گئی تھی ۔ اگرچہ اس قانون میں کہیں اسلام کاذکرنہیں لیکن ناقدین کاکہناہےکہ دراصل اس اقدام کامقصدمسلمان خواتین کوبرقع پہننےسےروکناہے۔ حکام کاکہناہےکہ چہروں کو ڈھانپنے پر پابندی کا مقصد عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔ سزا ترجیح نہیں ہے۔ فنکارانہ پرفارمنس اوراشتہارات اس پابندی کےمستثنیٰ رہیں گے۔ اس …

مزید پڑھیں »

ٹوئٹرکاصارف پرمستقل پابندی ختم کرنےپرغور

twitter to change permanent ban policy

ویب ڈیسک — آزادی اظہارکی ایلون مسک کی پالیسیوں کوسامنےرکھتےہوئےسول میڈیاکےسب سےبڑےپلیٹ فارم ٹوئٹرانتظامیہ کی جانب سےصارفین پر مستقل پابندی لگانےکی پالیسی پر نظرثانی کاعندیہ دیاگیاہے۔ فنانشل ٹائمزمیں شائع رپورٹ کےمطابق ٹویٹر اس بات پرغورکررہاہےکہ آیاموادکواعتدال پسندی کی ذیل میں لانےکےاس کےپاس دیگرٹولزموجودہیں جوپابندی کی جگہ لےسکیں؟ ایلون مسک نے مئی میں 44 بلین ڈالر کے ٹویٹر معاہدے پر دستخط کرنے کے فورا بعد ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے موادکےحوالےسےتبدیلیوں کااشارہ دےدیاتھا۔ مسک، جو آزادانہ اظہاررائےکے حامی ہیں، نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹویٹر کی پابندی کو واپس لینے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔ ایف ٹی …

مزید پڑھیں »

تیل کی پیداوارمیں کمی،امریکاسعودی عرب سےناراض

Biden vows consequences for Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ روس کےساتھ ملکرتیل کی پیداوارمیں کمی کاالزام لگاتےہوئےامریکی صدربائیڈن اپنےدیرینہ اتحادی سعودی عرب پربرہم ۔ نتائج بھگتنےکی دھمکی دےدی۔ سعودی زیرقیادت اوپیک پلس کے گزشتہ ہفتے کے فیصلے پرسخت برہمی کااظہارکرتےہوئےصدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تمام تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ صدربائیڈن نےایک انٹرویو میں سی این این کے جیک ٹیپر کو بتایاکہ سعودی عرب نےتیل کی پیداوارمیں کمی کااقدام روس کوفائدہ پہنچانےکیلئےکیااوراس اقدام کےکچھ نتائج برآمد ہوں گے۔صدربائیڈن نےاپنی بات کی کھل کروضاحت نہیں کی تاہم یہ ضرورکہاکہ میرےذہن میں کیاہےیہ میں ابھی نہیں بتاسکتالیکن سعودی عرب …

مزید پڑھیں »

امریکی سوشل میڈیاکمپنی میٹادہشت گردقرار

Russia declares facebook as terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ روس اوریوکرین کی جنگ نےدنیاکوواضح طورپردوگروپوں میں تقسیم کردیاہےاوراس تقسیم کی زدمیں ملکوں کےبعدادارےبھی شامل ہوگئےہیں۔   روس نےاسی سلسلےمیں قدم آگےبڑھاتےہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اورانتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ۔۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔۔رواں سال مارچ میں  میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔۔ روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیاہے کہ وہ …

مزید پڑھیں »

بھارت میں آدم خورٹائیگرکوماردیاگیا

man eater tiger killed in Bihar, India

بھارتی ریاست بہار میں10 افراد کومارنےوالےآدم خورٹائیگرکومار دیا گیا۔ اس آدم خورٹائیگر نے مختلف مقامات پرحملےکرکےدرجنوں افرادکوزخمی بھی کیا تھا ۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں سپیشلفورس نے کافی محنت کے بعد اس ٹائیگر کو نشانہ بنایا۔ سامنےآنےپراس ٹائیگرکو تین گولیاں ماری گئیں ۔۔ اس ٹائیگر نے ہفتے کو ایک گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے دس سالہ بیٹے کو مار دیا تھا، جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی گئی تھی، جس میں چار سو افراد نے حصہ لیا ۔۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے آدم خور ٹائیگر …

مزید پڑھیں »

امریکی شہری خبردار،بھارت کاسفرنہ کریں

US travel advisory

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کےاثرات سامنےآرہےہیں۔ دنیاکی سب سےبڑی جمہوریہ کہلوانےوالاملک اپنی اقلیتوں کےبعددیگرملکوں کےشہریوں کیلئےبھی غیرمحفوظ ملک بن گیا۔ جی ہاں ، انسانی حقوق کےحوالےسےبدترین شہرت رکھنےوالاملک بھارت کیلئےبدنامی کاایک اورطوق۔ کینیڈا  کے بعد  امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے خبردارکردیا۔ امریکی محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کےواقعات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ایسے واقعات زیادہ تر  سیاحتی مقامات پر پیش آتے ہیں ۔ دہشتگرد سیاحتی مقامات، بازاروں،شاپنگ مالز  کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ٹریول ایڈوائزری میں  کہا گیا  کہ امریکی حکومت …

مزید پڑھیں »

نوبل انعام — کچھ دلچسپ حقائق

Nobel prize money

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکاسب سےبڑاانعام نوبل پرائزسائنس،ادب اورطب سمیت دنیاکےمختلف شعبوں میں کارہائےنمایاں سرانجام دینےوالوں کودیاجاتاہے۔ نوبل انعام پانے والوں کو گولڈ میڈل کے ساتھ نقد رقم بھی ملتی ہےجوہرسال بڑھتی رہتی ہے۔ اس سال نوبل پرائزکی رقم ۱۹ کروڑ87 لاکھ 76 ہزار330روپے ہوگی۔ واضح رہےکہ نوبل انعام کےبانی الفریڈ نوبل نے 1895 میں وصیت میں تین کروڑ بارہ لاکھ پچیس ہزارسویڈش کروناسےنوبل فنڈ قائم کیا۔یہ رقم اور اس پر بینک منافع بڑھ رہا ہے اور اسی تناسب سے انعامات بھی۔ 1948ء میں نوبل انعام پانےوالوں کوفی کس 32 ہزار ڈالر ملےتھے۔ 1997میں یہی رقم بڑھ کر 10 لاکھ ڈالر …

مزید پڑھیں »

فزکس نوبل انعام2022تین سائنسدانوں کےنام

Physics Nobel Prize 2022

ویب ڈیسک — سال 2022کیلئےفزکس (طبیعات) کانوبیل انعام امریکا،فرانس اورآسٹریاسےتعلق رکھنےوالےتین سائنسدانوں کومشترکہ طور پردینے کا اعلان کردیا۔ فزکس کانوبیل انعام امریکا کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پران کی تحقیق کے بدولت دیا گیا۔ دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف سائنسز کےمطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی۔ کمیٹی کےمطابق تینوں ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات …

مزید پڑھیں »