مانیٹرنگ سروس ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس متاثر۔
میٹاکمپنی کی جانب سےسامنےآنےوالےموقف کےمطابق واٹس ایپ سروس دنیابھرمیں متاثرہوئی ہیں جنہیں بحال کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان میٹاکاکہناہےکہ کچھ گھنٹوں میں واٹس سروس دنیابھرمیں بحال ہوجائیں گی۔
واٹس ایپ سروس میں تعطل کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
اس صورتحال میں کئی لوگ مزاحیہ میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے پتھروں کے زمانے کے انسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب واٹس اپ ڈاؤن ہوتا ہے۔
جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔