Home / عمران خان کالانگ مارچ،حکومت پرسکون ۔۔ کیوں؟

عمران خان کالانگ مارچ،حکومت پرسکون ۔۔ کیوں؟

Imran Khan Long March

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کالانگ مارچ کاممکنہ طورپراسی ہفتےاعلان کرنےکےباوجودحیران کن طورپرمسلم لیگ ن کی صفوں میں کوئی ہلچل دیکھی جارہی ہےاورنہ بےچینی۔ ایساکیوں ہے؟آئیےاس سوال کاجواب ڈھونڈنےکی کوشش کرتےہیں۔

قومی اخبارمیں شائع ہونےوالےایک تجزئیےکےمطابق مسلم لیگ ن کویقین ہےکہ عمران خان کاآنےوالالانگ مارچ ان کےپچھلےلانگ مارچ جتناہی بڑاہوگا،اس لئےاس سےپریشان ہونےکی بالکل بھی کوئی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ ن کایہ یقین عمران خان کی نااہلی کےفیصلےکےبعدہونےوالےانتہائی غیرمتاثرکن احتجاج کودیکھنےکےبعداوربھی پختہ ہوگیاہے۔

تجزئیےکےمطابق ن لیگ کایہ مانناہےکہ حالیہ آڈیولیکس کےسامنےکےبعدعمران خان کی پاپولیریٹی میں خاصی کمی آئی ہے۔ ن لیگ سمجھتی ہےکہ اپنی نااہلی کےبعدہونےوالےانتہائی مختصراحتجاج کےبعدخودعمران خان پریشان ہیں کہ اگرانہوں نےلانگ مارچ کی کال دےدی اورلوگ نہ نکلےتوکیاہوگا؟

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کےفیصلےنےبھی عمران خان کےصادق اورامین کےبیانئیےکوزک پہنچائی ہے۔

دوسری جانب فوادچودھری کہتےہیں کہ لانگ مارچ کیلئےایک جامع حکمت عملی بنالی گئی ہے۔ ان کاکہناہےکہ لانگ مارچ ممکنہ طورپرطویل ہوسکتاہےاوراس میں شامل افرادلوگوں کےقیام وطعام کابھی بندوبست ہوگا۔ فوادچودھری کےمطابق لانگ مارچ اسلام آبادپہنچ کردھرنےمیں بدل جائےگااوران کےمطابق یہ دھرناایف نائن پارک میں ہوگا۔

ادھرحکومت میں شامل افرادکےحوالےسےتجزئیےمیں کہاگیاہےکہ حکومت نےلانگ مارچ کےحوالےسےمکمل تیاری کررکھی ہےاور قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں سےسختی سےپیش آئےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …