Home / کینیاپولیس نےارشدشریف کےقتل کااعتراف کرلیا

کینیاپولیس نےارشدشریف کےقتل کااعتراف کرلیا

arshad sharif killed

ویب ڈیسک ۔۔ کینیامیں پاکستان کےسینئرصحافی ارشدشریف کی موت کیسےہوئی۔تفصیلات سامنےآگئیں۔

قومی میڈیاکےمطابق کینیاپولیس نےارشدشریف کوقتل کرنےکااعتراف کرتےہوئےوجوہات بھی بتادی ہیں۔ کینیاپولیس کےاعتراف کےمطابق پاکستانی صحافی ارشد شریف شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس کی گولیوں کانشانہ بنے۔

کینین اخباردی اسٹارکی رپورٹ کےمطابق نیروبی مگاڈی ہائے وے پر گاڑی چھیننے اور بچے کو یرغمال بنانے کی واردات کےبعدپولیس نےناکالگیاہواتھااورگاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔ اسی دوران ارشدشریف اوران کےڈرائیوروہاں پہنچےاوررکنےکااشارہ کرنےکےباوجودگاڑی نہ روکی گئی۔

اسی دوران پولیس نےگاڑی پرفائرنگ کردی۔ ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کینیامیں پاکستان کےسفیرنےارشدشریف کی باڈی کوشناخت کرلیاہےاوران کی میت کوپاکستان بھجوانےکےانتظامات کئےجارہےہیں۔ جیونیوزکےمطابق کینیاپولیس کاوفدجلدپاکستانی سفیرکواس واقعےکی تفصیلات سےآگاہ کرےگا۔

کینیامیں پاکستانی نژادرکن اسمبلی نےپاکستانی میڈیاکوبتایاکہ واقعہ پولیس کی غلطی سےپیش آیااورارشدشریف پولیس کی گولیوں کانشانہ بنے۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan tosha khana

توشہ خانہ ، عمران خان کی حاضری والاکاغذغائب

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان …