Home / عمران خان الیکشن لڑنےکےاہل ہیں:اسلام آبادہائیکورٹ

عمران خان الیکشن لڑنےکےاہل ہیں:اسلام آبادہائیکورٹ

islamabad high court

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سےعمران خان کی نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران ریمارکس دیتےہوئےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کاکہناتھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےمزید ریمارکس دیئے کہ عمران خان جس سیٹ پر تھے صرف اُس سے نااہل ہوئے ہیں، فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، عمران خان کُرم کے ضمنی الیکشن کیلئے بھی نااہل نہیں۔

عدالت نےتحریک انصاف کےوکیل کی درخواست پرنااہلی کافیصلہ آج ہی معطل کرنےکی استدعامستردکردی اورکہاکہ کوئی نظیرنہیں بنانا چاہتے کہ کاپی موجود نہ ہو تو فیصلہ معطل کریں، ابھی ہمارے سامنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہی نہیں، جو فیصلہ ہمارے سامنے موجود نہیں تو معطل کس طرح کریں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …