Home / سینئرصحافی ارشدشریف کینیامیں قتل

سینئرصحافی ارشدشریف کینیامیں قتل

arshad sharif killed

ویب ڈیسک ۔۔ سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا۔

میڈیاکےمطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ارشدشریف کچھ عرصہ پہلے کینیا کے شہر نیروبی پہنچے تھے۔ اس سےپہلےیہ خبربھی آئی کہ ارشدشریف حادثےمیں جاں بحق ہوئےہیں۔ ان کی موت کیسےہوئی اس حوالےسےکینیاپولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ارشد کی اہلیہ جویرہ صدیق نے اپنی ٹویٹ میں شوہرکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آج صبح پولیس نے آکر بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لئے درخواست پر سماعت کےبعدعدالت نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ سے ایک دن میں سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے انہیں ارشد شریف کے اہل خانہ سے رابطے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف طویل عرصے سے اےآروائی نیوزچینل سے وابستہ تھے، تاہم کچھ عرصہ قبل وہ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران دبئی اور لندن میں مقیم رہے، اور ان کی غیر موجودگی میں چینل نے اعلان کیا تھا کہ ارشد شریف اب ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

ارشد شریف کے انتقال کی خبر پر وزیراعظم شہبازشریف، صدر عارف علوی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …