Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کوہرادیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کوہرادیا

T20 WC: Pak India Match

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپر12مرحلےکےافتتاحی میچ میں بھارت نےانتہائی سنسنی خیزمیچ میں روایتی حریف پاکستان کو4وکٹوں سےشکست دےدی۔

آسٹریلیاکےمیلبورن کرکٹ گراونڈکےکھچاکھچابھرےاسٹیڈیم میں میچ کی پیس شروع سےہی ہائی رہی۔ انڈین ٹیم نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کاآغازہی بہت براتھاکیونکہ کپتان بابراعظم بغیرکوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئےاوردوسرےمین بیٹرمحمدرضوان بھی 4کےانفرادی اسکورپرپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان ٹیم نےگرتےپڑے8وکٹوں پر159رنز بنائےاوربھارتی ٹیم کوجیت کیلئے160رنزکاہدف دیا۔

بیٹنگ میں بھارتی ٹیم کاآغازبھی اچھانہ تھااوراس کے4کھلاڑی ابتدامیں ہی پویلین لوٹےلیکن ویرات کوہلی نےٹیم کوسنبھالادیااورانتہائی شانداربیٹنگ کرتےہوئے82رنزبنائےاورناٹ آوٹ رہے۔

بھارتی ٹیم نے160رنزکاہدف آخری اوورکی آخری بال پرحاصل کرلیا۔

پاکستانی بابراعظم نےمیچ کےبعدبات کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےاچھاآغازکیالیکن فنش اچھانہیں کرسکے۔ مڈل میں ہمارےبولرزوکٹیں حاصل نہیں کرسکے۔

ویرات کوہلی کاکہناتھاکہ یہ ان کےکیرئیرکی بہترین اننگزتھی۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …