ویب ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کےبعدتحریک انصاف کےصفوں میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہےاورمیڈیاکےمطابق پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعداپنےحقیقی آزادی لانگ مارچ کی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کی ہے۔
میڈیامیں شائع خبروں کےمطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پلان میں تبدیلی آئی ہےاورملک بھر میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ فی الحال لانگ مارچ کی کال کو روک لیا جائے،تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ نااہلی کیوجہ سے مارچ کیاجارہا ہے۔ تاہم عمران خان کےحوالےسےذرائع کایہ بھی بتاناہےکہ وہ جلداپنےاگلےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
خبرکےمطابق یہ فیصلہ کیاگیاہےکہ لانگ مارچ سےپہلےکارکنوں کوزیادہ سےزیادہ موبلائزکرلیاجائےتاکہ لانگ مارچ والےروززیادہ سےزیادہ لوگوں کواسلام آبادلایاجاسکے۔