Home / بھارت میں آدم خورٹائیگرکوماردیاگیا

بھارت میں آدم خورٹائیگرکوماردیاگیا

man eater tiger killed in Bihar, India

بھارتی ریاست بہار میں10 افراد کومارنےوالےآدم خورٹائیگرکومار دیا گیا۔ اس آدم خورٹائیگر نے مختلف مقامات پرحملےکرکےدرجنوں افرادکوزخمی بھی کیا تھا ۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں سپیشل
فورس نے کافی محنت کے بعد اس ٹائیگر کو نشانہ بنایا۔ سامنےآنےپراس ٹائیگرکو تین گولیاں ماری گئیں ۔۔

اس ٹائیگر نے ہفتے کو ایک گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے دس سالہ بیٹے کو مار دیا تھا، جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کی مہم تیز کر دی گئی تھی، جس میں چار سو افراد نے حصہ لیا ۔۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے آدم خور ٹائیگر کو’دیکھتے ہی گولی مارنے‘کے احکامات جاری کیے تھے ۔۔

ٹائیگرکی اس طرح ہلاکت کےبعدجانوروں کےحقوق کیلئےکام کرنےوالی تنظیموں نےسخت تنقیدکی ہے۔ واضح رہےکہ بھارتی ریاست بہارکےجنگلات میں ٹائیگرپائےجاتےہیں اوراکثریہ انسانوں پرحملہ آوربھی ہوجاتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

twitter miltdown

ٹویٹرمیں خوف وہراس کاماحول

ویب ڈیسک ۔۔ مفتوحہ علاقےمیں داخل ہونےوالےکسی فاتح کی طرح ایلون مسک کےٹویٹرکےسربراہ کاعہدہ سنبھالتےہی …