سابق وزیراعظم نوازشریف نےایک عرصےبعداپنامنہ کھولا،بلکہ منہ کیاکھولادل ہی کھول کرسامنےرکھ دیا۔ ایک عرصےسےاپنےدل میں دباکررکھی گئی باتوں کوانہوں نےقوم کےسامنےرکھ دیا۔ انہوں نےقوم کوبتایاکہ کس طرح باقاعدہ سازش کرکےانہیں سیاست سےہمیشہ کیلئےباہرکیاگیا،جھوٹےکیس بنائےگئے،بیٹی کوناجائزگرفتارکیاگیااورتواوران پراس وقت بھی ترس نہ کھایاگیاجب موت سےجنگ لڑتی ان کی اہلیہ کوان کی سب سےزیادہ ضرورت تھی۔ اسی پربس نہیں کیاگیابلکہ ان کی اہلیہ کی بیماری کومذاق بنادیاگیااورہسپتال میں ان کی جاسوسی کی جاتی رہی۔ نوازشریف نےیہ بھی بتایاکہ جب انہیں کلثوم نوازکی حالت بگڑجانےکی اطلاع ملی اورانہوں نےجیل حکام سےدرخواست کی کہ ان کی لندن بات کروادی جائےتوصاف انکارکردیاگیا۔۔
نوازشریف نےجوباتیں کی ہیں ممکن ہےہم میں سےاکثرکوان کاپہلےسےعلم ہولیکن اس سارےقصےمیں جوبات میرےلئےسب سےزیادہ قابل افسوس ہےوہ یہ ہےکہ ہمارےہاں سیاستدانوں کومنظرعام سےہٹانےکیلئےکیسےکیسےگھناونےکھیل کھیلےجاتےرہےہیں۔ اس سب میں سیاستدانوں کاجونقصان ہواسوہوا،ملک اوراس کےاداروں کاجونقصان ہواوہ شایدناقابل تلافی ہے۔
نوازشریف کی پریس کانفرنس سےان کی واپسی کےاشارےمل رہےہیں اوراس بات کاپتابھی چلتاہےکہ وہ وطن واپسی پریہ باتیں اپنےپارٹی کارکنوں اورعوام کےسامنےرکھیں گےتاکہ عام انتخابات کیلئےعمران خان اورپی ٹی آئی کےمدمقابل کوئی مضبوط بیانیہ بنایاجاسکے۔
اس میں نوازشریف کس حدتک کامیاب ہونگےاورآیاوہ پنجاب میں تحریک انصاف کازورتوڑسکیں گے؟ ان سب سوالوں کےجواب تلاش کرنےکیلئےہمیں کچھ انتظارکرناپڑےگاتاہم کچھ تجزیہ نگاروں کاخیال ہےکہ اپنےگڑھ پنجاب میں ن لیگ کواپناووٹ بنک برقراررکھنےکیلئےایکسٹرامحنت کرناہوگی اورجس طرح عمران خان تیزی سےایک کےبعددوسرابیانیہ بناتےہیں،اسی طرح ن لیگ کوبھی کرناہوگا۔
ایسااس لئےہےکیونکہ آڈیولیکس آنےاورامریکی سازش کےبیانئےسےہوانکلنےکےباوجودبظاہرعمران خان کی مقبولیت میں فی الحال کوئی فرق پڑتانظرنہیں آتا۔ نوازشریف کےپاکستان آنےسےن لیگ کوالبتہ ایک لیول پلےانگ فیلڈضرورملےگاجس کےبعدممکن ہےعام انتخابات میں بھی ن لیگ کوفائدہ ہو۔ سیاسی پنڈتوں کاکہناہےکہ اس وقت ن لیگ اورپی ٹی آئی میں بنیادی فرق نوازشریف کی عدم موجودگی ہے،نوازشریف کی پاکستان آمدسےیہ فرق ختم ہوجائےگااورپھرپتاچلےگاکہ کون کتنےپانی میں ہے؟