ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین فیچرکاتجربہ شروع کردیاگیاہے۔
اس نئےفیچرکےتحت ‘ونس ویو’یعنی ایک باردیکھنےکیلئےبھیجی جانےوالی ویڈیوز،تصاویراورآڈیو فائلزکے اسکرین شاٹ لئےجاسکیں گے،نہ ان کی ریکارڈنگ کی جاسکےگی۔
ویب ایٹ انفو کی خبرکےمطابق واٹس ایپ نے مذکورہ فیچرکی آزمائش کیلئےمحدودپیمانےپرصارفین کورسائی دے دی ہے،جس کےمطابق اب کوئی بھی صارف موصول ہونےوالی ’ونس ویو‘یعنی ایک باردیکھی جانے والی کسی بھی پوسٹ کااسکرین شاٹ نہیں لےسکیں گے۔
یعنی کوئی بھی صارف اب کسی بھی ’ونس ویو‘تصویر، ویڈیو یا آڈیو فائل کا نہ تو اسکرین شاٹ لے سکیں گے اور نہ ہی اس کی ریکارڈنگ کر سکیں گے۔
اگر کوئی شخص موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گاتو اسےایک نوٹیفکیشن کےذریعےبتایا جائے گا کہ سیکیورٹی فیچرزکے تحت وہ اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے۔
اسی طرح صارف کسی آڈیو کی ریکارڈنگ بھی نہیں کرسکےگا۔
ممکنہ طورپرلوگ دوسرے موبائل کے ذریعے ’ونس ویو‘ کی فائل کی تصویر یا ریکارڈنگ کرنے کے قابل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے بھی واضح طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔