Home / پی ٹی آئی فارن فنڈنگ،تحقیقات میں ہوشرباانکشافات

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ،تحقیقات میں ہوشرباانکشافات

PTI foreign funding case

ویب ڈیسک ۔۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ تحقیقات میں اہم پیش رفت۔ تحقیقاتی ٹیم نےپاکستان تحریک انصاف کی بیرون ملک 14کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔

ان کمپنیوں کومبینہ طورپرمنی لانڈرنگ کے لئے بنایا گیااوران کمپنیوں کے ذریعے بھاری رقوم چئیریٹی کے نام پر پاکستان منتقل کی گئیں۔چودہ کمپنیوں میں کچھ کمپنیوں کے اکاونٹ ٹرانزیکشن کےبعد بند بھی کرادئیے گئیے۔

نان پرافٹ آرگنائیزیشن کے نام پر 2015 میں برطانیہ میں تحریک انصاف کشمیر یوکے لمیٹیڈ بنائی گئی۔ 2012 میں تحریک انصاف بیلجیم کے نام سے کمپنی بنائی گئی۔ 2007 میں تحریک انصاف کینیڈا اور 2005 میں تحریک انصاف آسٹریلیا کے نام سے کمپنیاں بنائیں گئیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں تحریک انصاف این اے ایل سی بنائی گئی۔کینیڈا میں پی ٹی آئی کینیڈا کے نام سے ایک اورکمپنی بھی بنائی گئی۔ ڈنمارک میں پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے نام سے کمپنی بنائی گئی۔ جرمنی میں پاکستان تحریک انصاف ڈوئچے کے نام سے کمپنی بنائی گئی۔

کینیڈا میں ہی پاکستان تحریک انصاف اورسیز کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی برطانیہ میں 2010 میں پی ٹی آئی یوکے کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی۔ امریکی شہرنیو جرسی میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی۔ ٹیکساس میں ہی ایک اور کمپنی 2018کے الیکشن کے وقت تحریک انصاف یو ایس اے ایل ایل سی کے نام سی کمپنی رجسٹرڈ کرائ گئی۔

۲۰۱۸میں پی ٹی آئی ڈنمارک کے نام سے کمپنی بنائی گئی۔ 2013 میں فن لینڈ میں پاکستان تحریک انصاف فن لینڈ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی۔

ان کمپنیوں کے ریکارڈ کی چھان بین کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔کمپنیوں کو آپریٹ کرنے والے افراد کے متعلق بھی انکے ممالک سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …