ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کےاثرات سامنےآرہےہیں۔ دنیاکی سب سےبڑی جمہوریہ کہلوانےوالاملک اپنی اقلیتوں کےبعددیگرملکوں کےشہریوں کیلئےبھی غیرمحفوظ ملک بن گیا۔
جی ہاں ، انسانی حقوق کےحوالےسےبدترین شہرت رکھنےوالاملک بھارت کیلئےبدنامی کاایک اورطوق۔ کینیڈا کے بعد امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے خبردارکردیا۔
امریکی محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کےواقعات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ایسے واقعات زیادہ تر سیاحتی مقامات پر پیش آتے ہیں ۔ دہشتگرد سیاحتی مقامات، بازاروں،شاپنگ مالز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کے پاس مشرقی مہاراشٹر سے لیکر مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے۔۔ امریکی شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں۔