ویب ڈیسک ۔۔ ایڈونچرشوزکودنیا بھر میں بہت زیادہ پسندکیاجاتاہے۔ یہی وجہ ہےکہ دنیاکےبڑےبڑےچینلزایڈونچرشوزٹیلی کاسٹ کرتےہیں اوران شوزمیں عام طورپرملک کےمشہورلوگوں کوکام کرنےکاموقع دیاجاتاہےکیونکہ اس طرح لوگوں کواپنےہیروزکوقریب سےجاننےکاموقع ملتاہے۔
ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری نےمیڈونچرز،چیلنجراورسمرچینلنجرکےناموں سےکچھ ایڈونچرشوزکئےلیکن وہ عوامی پزیرائی حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔
ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھتےہوئےاب اےآروائی ڈیجیٹل نامورفنکاروں اورکھلاڑیوں سےبھرپوررئیلیٹی ایڈونچرشوشروع کرنےکی تیاریاں کررہاہے۔
کرکٹر شعیب ملک ‘دی الٹی میٹ مقابلا’ کی میزبانی کریں گے۔ تھائی لینڈمیں شوٹ کئےگئےاس ایکشن سے بھرپور گیم شو میں میزبان اور مقابلہ کرنے والے مختلف مہم جوئی کے کام کرتے نظر آئیں گے۔
شعیب ملک کی میزبانی میں آنےوالےاس شوکےٹیزرکودیکھ کراس شوکاانتظاراوربھی مشکل ہوتادکھائی دےرہاہے۔ انتظامیہ نےاس شوکوتفریح، خوف اور سنسنی سے بھرپوربنانےکاوعدہ کیاہے۔
یہ شو ٹیلی ویژن، کھیلوں اور فٹنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ کودکھاتاہے جو اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنے خوف سے لڑتے ہیں۔ اعظم خان، فرح بٹ، فائزہ خان، مریم نفیس، نصرت ہدایت اللہ، مہرونصہ اقبال، نیہا خان، سحر افضل، عماد وسیم، سعید اجمل، کامران اکمل، فواد عالم، ہارون شاہد اور حماد فاروقی ہمیں اس ایڈونچرمیں اپنی بہادری آزماتےنظرآئیں گے۔
شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاکہ شرکاء کو متعدد ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کو مشکل کام کرنے، واٹر گیمزمیں حصہ لینے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیےٹاسک دئیےجائیں گے۔ یہ سب کے لیےبرداشت اور استقامت کا لٹمس ٹیسٹ ہوگا۔ شو کی فاتح کوئی ایک ٹیم ہوگی نہ کہ کوئی خاص فرد۔