Home / گوگل پکسل7,7پرو ۔۔دوسروں سےالگ موبائل فون

گوگل پکسل7,7پرو ۔۔دوسروں سےالگ موبائل فون

google pixel 7 2022

ویب ڈیسک ۔۔ گوگل کاپکسل 7اورپکسل 7پروموبائل فون اسمارٹ فون کی بنیادی خصوصیات پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہےاورگوگل نےشایدانہی خصوصیات پرفوکس کرتےہوئےاپنےان موبائل فونزکودوسروں سےالگ رکھنےکی کوشش کی ہے۔

گوگل کے پروڈکٹ مینیجر برائن راکوسکی کےمطابق گوگل نےاپنی اس کوشش کےذریعےحقیقی فون کالنگ کےتجربےکوبہترین بنانےکی کوشش کی ہےاورپکسل 7اور7پرواس مقصدکیلئےڈیزائن کیاگیاہے۔

موبائل فون کالزکی آڈیو کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیےان فونزمیں ‘کلیئرکالنگ’ کافیچرہے۔ اس کےعلاوہ کال سنٹر کے فون ٹریزکو تیزاور آسان بنانے کے لیے ایک اپ گریڈ شدہ ‘ڈائریکٹ مائی کال’نامی فیچرہے۔ دیگر خصوصیات میں ‘ہولڈ فارمی’ اور’کال اسکرین’ شامل ہیں۔

کلیئر کالنگ فون کالز میں مدد کرنے کے لیے سب سے بنیادی خصوصیت ہےجس کااشارہ گزشتہ ماہ گوگل کے بیٹا سافٹ ویئرمیں دیاگیاتھا۔ گوگل کے پروڈکٹ مینیجر جوناتھن ایکلس کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح فون کال کے دوسرے سرے پر لوگوں کے پس منظر کے شور کو کم کرنے کے لیےپکسل 7مشین لرننگ کا استعمال کرتا ہے، جس سےآپ کی گفتگواوربھی زیادہ صاف اورواضح ہوجاتی ہے،چاہےآپ کتنی ہی شوروالی جگہ پرکیوں نہ کھڑےہوں؟

ڈائریکٹ مائی کال، جو پچھلے سال پکسل 6 کے ساتھ شروع ہوئی تھی، کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹ مائی کال کے ساتھ، آپ اپنی کال کو کال سینٹرز کےپیچیدہ مینوز کو آسانی سے نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔

مختلف آپشن آپ کو آن اسکرین ٹیکسٹ کے طور پر دکھائے جاتے ہیں تاکہ آپ فیصلہ کرنے سے پہلےسب آسانی سے دیکھ سکیں۔ جب سے یہ فیچر شروع کیا گیا ہے، اسے استعمال کرتے ہوئے 50 ملین بزنس کالزکی جا چکی ہیں۔

پچھلے سال کے کے ساتھ شروع کی گئی ایک اورخصوصیت ‘ویٹ ٹائمز’ کوانتظار کی مایوسی کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اگرچہ جدید سمارٹ فونز بہت ساری خصوصیات سے بھرے ہوئے ہیں لیکن اس کےبرعکس گوگل نےایک سمارٹ فون کی بنیادی خصوصیات پرفوکس کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …