Home / دی لیجنڈآف مولاجٹ ۔ کیاآپ یہ جانتےہیں؟

دی لیجنڈآف مولاجٹ ۔ کیاآپ یہ جانتےہیں؟

Interesting facts about the legend of Maula Jatt

ویب ڈیسک ۔۔ فلم میکر،سینماٹوگرافراورسکرین رائٹربلال لاشاری نےپہلی باراپنی آنےوالی شاہکارفلم دی لیجنڈآف مولاجٹ کےکچھ خفیہ پہلوءوں سےپردہ اٹھایاہے۔

بی بی سی کودئیےگئےایک انٹرویومیں بلال لاشاری نےاینکرکےبہت سےچھبتےاورسخت سوالات کاجواب دیااوربتایاکہ دی لیجنڈآف مولاجٹ بنانےکےپیچھےان کی کونسی سوچ کارفرماتھی۔

بلال لاشاری نےبتایاکہ اگرچہ مولاجٹ ایک پرانی فلم ہےلیکن انہوں نےاس فلم کی کہانی کوایک نیارنگ دیکراسےفلم میں ڈھالنےکی کوشش کی ہے۔ فلم میں کچھ ڈائیلاگ پرانی فلم سےلئےگئےہیں اوراس کےمرکزی کرداربھی پرانےوالےہیں لیکن فلم کوجس طرح سےنئےاندازمیں ڈھالاگیاہےوہ دیکھنےوالوں کوحیران کردےگا۔

جیونیوزکےپروگرام ایک دن جیوکےساتھ میں بات کرتےہوئےفلم میں خون خرابہ دکھانےکےحوالےسےبلال کاکہناتھاکہ فلم میں جوپنجاب انہوں نےدکھایاہےوہ دراصل ایک خیالی دنیاہےجس کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔ جوکچھ بھی فلم میں دکھایاگیاہےوہ حقیقت میں کہیں نہیں ہے۔

فلم پرلگائےگئےکروڑوں روپےواپس ملنےکی امیدپرڈائریکٹربلال لاشاری کاکہناتھاکہ اس حوالےسےکچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔ تاہم فلم بیک وقت دنیابھرمیں ریلیزکی جارہی ہےاس لئےامیدہےکہ اپنی لاگت ضرورپوری کرےگی۔

یادرہےکہ اداکارہمایوں سعیددی لیجنڈآف مولاجٹ کے100کروڑکلب میں داخل ہونےکی پہلےہی پیشگوئی کرچکےہیں۔

دی لیجنڈآف مولاجٹ 13اکتوبرکوپاکستان سمیت دنیابھرمیں ریلیزکی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …