ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں مصنوعی ذہانت پربہت کام ہورہاہےاوراس میدان میں نت نئی ایجادات بھی ہمیں حیران کرتی دکھائی دےرہی ہیں۔
اسی حوالےسےایک خبریہ ہےکہ مصنوعی ذہانت اورکوانٹم انجینئرنگ کی مددسےایک ایسی مشین بنائی گئی ہےجسےزراعت، ٹیلی کام اور آٹو موٹیو سیکٹرمیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سادہ ترین الفاظ میں یہ سمجھیں کہ بوسٹن کی شمال مشرقی یونیورسٹی کے محققین نے مصنوعی ذہانت کی نئی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جو”لاکھوں رنگوں”کو پہچان سکتا ہے، جس سے صنعتی مشین ویژن ایپلی کیشنز کی ایک نئی دنیا کا دروازہ کھل گیاہے۔
میٹریلز ٹوڈے میں شائع ہونے والی تحقیق کی تفصیل دینے والے ایک مقالے کے مطابق، اے-آئی نامی اس مشین کی مددسےموجودہ مشینوں سے کہیں زیادہ درست طریقے سے رنگوں کا تجزیہ اوران کی پروسیسنگ کی جاسکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ نیا آلہ مشین وژن کے میدان میں "ایک بڑے قدم” کی نشاندہی کرتا ہے اور اس میں متعدد ٹیکنالوجیز کے لیے وسیع ایپلی کیشنزہیں۔
شمال مشرقی یونیورسٹی بوسٹن میں طبیعیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سواستیک کارکا کہنا ہے کہ مشینوں کی رنگت کا پتہ لگانے، یا "دیکھنے” کی صلاحیت انٹرپرائز کمپیوٹنگ میں ایک اہم خصوصیت ہے۔ سواستیک کارنےاپنی یونیورسٹی میں فزکس کے پی ایچ ڈی کے طالب علم داؤد حجازی کے ساتھ اس تحقیق کے شریک مصنف ہیں۔
پروفیسرسواستیک کارکہتےہیں آٹومیشن کی دنیا میں، شکلیں اور رنگ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء ہیں جن کےذریعے مشین اشیاء کو پہچان سکتی ہے۔
انہوں نےمزیدوضاحت کرتےہوئےبتایاہےکہ رنگ کوخراب اوراچھےمیں فرق کوپہچاننےکیلئےایک اصولی جزوکےطورپردیکھاجاتاہےاوراسی طرح گوسےنوگوکافیصلہ لینےمیں بھی رنگ کاکرداربنیادی ہے۔ اسی لئےاس نئی مشین یاڈیوائس کاصنعتی کردارمسلمہ ہے۔