ویب ڈیسک ۔۔ کرسٹیانو رونالڈو کلب فٹ بال میں سات سو گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔
پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونا لڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایورٹن کو دو ایک سے شکست دے دی ۔ایورٹن کے ایلکس نے 5ویں منٹ میں گول کردیا۔
یونائیٹڈ کی طرف سے 15ویں منٹ میں انتونی اور44ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کرکےتاریخ رقم کردی۔