ویب ڈیسک — سال 2022کیلئےفزکس (طبیعات) کانوبیل انعام امریکا،فرانس اورآسٹریاسےتعلق رکھنےوالےتین سائنسدانوں کومشترکہ طور پردینے کا اعلان کردیا۔
فزکس کانوبیل انعام امریکا کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پران کی تحقیق کے بدولت دیا گیا۔
دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اکیڈمی آف سائنسز کےمطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی۔
کمیٹی کےمطابق تینوں ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات ایک دوسرے سے الگ ہوتےہوئےبھی ایک دوسرے سے منسلک رہتے ہیں اور ان کے درمیان روابط کو قائم رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔
اس تحقیقات کی وجہ سے ہی کمپیوٹر، موبائل ٹیکنالوجی آلات اور سسٹمز میں جدت اور بہتری آئی۔
نوبیل کمیٹی نے تینوں ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔