ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان نےاپنےحقیقی آزادی مارچ کیلئےحتمی تیاریاں شروع کردی ہیں اوراس مقصدکیلئےذرائع کےمطابق انہوں نےایسی خفیہ حکمت عملی بنائی ہےجس کےبارےمیں پارٹی کےوہ اوران کےانتہائی بااعتمادچارپانچ لوگ ہی جانتےہیں ۔
اپنی اس خفیہ حکمت عملی کےبارےمیں عمران خان ٹیکسلاکےجلسےمیں بھی اظہارخیال کرچکےہیں کہ انہوں نےاپنےآزادی مارچ کیلئےایسی حکمت عملی بنائی ہےکہ راناثنااللہ اس کےبارےمیں سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس حوالےسےقابل ذکربات جومیڈیاکےذریعےسامنےآئی ہےیہ ہےکہ عمران خان نےآزادی مارچ حکمت عملی کےحوالےسےجن خاص لوگوں کواعتمادمیں لیاہےان میں شاہ محمودقریشی شامل نہیں۔
یہ بات بھی سامنےآئی ہےکہ عمران خان اپنےمارچ کیلئےزیادہ ترانحصارخیبرپختونخواپرکررہےہیں اوراسی سلسلےمیں ان کانوجوانوں سےجہادسمجھ مارچ میں حصہ لینےاورہرقربانی دینےکاحلف لیناکسی لمحہ فکریہ سےکم نہیں۔ کچھ لوگ عمران خان کی اس حرکت کوملک میں انارکی پھیلانےسےتشبیہ دےرہےہیں۔
تاہم دوسری جانب حکومت نےبھی عمران خان کامارچ روکنےکیلئےپوری تیاری کررکھی ہےاورکےپی سےاسلام آبادآنےوالےراستوں پرکڑی نظررکھی جارہی ہے،اس سلسلےمیں خصوصی سروےبھی کئےجارہےہیں۔ ان لوگوں پربھی کڑی نظررکھی جارہی ہےجولانگ مارچ کےشرکاکیلئےسہولت کاری کاباعث بن سکتےہیں۔