ویب ڈیسک ۔۔ ڈائیالیکساسروسزکاحصول آئی بی ایم کنسلٹنگ کمپنی کیلئےڈیجیٹل پراڈکٹ انجینئرنگ سروس مارکیٹ میں ایک سنگ میل قراردیاجارہاہےجس کےبعدکمپنی کاتخمینہ 2026تک 700ارب ڈالرتک پہنچ جائےگا۔
آئی بی ایم نےڈیجیٹل پروڈکٹ انجینئرنگ سروسزفرم ڈائیالیکساکوحاصل کرنے کےپس پردہ محرکات پربات کرتےہوئےکہاہےاس کےحصول سےکمپنیوں کوجدیدخطرط پراستوارکرنےکرنےاوران کے ڈیجیٹل ترقی کےایجنڈے کو حاصل کرنےمیں مددملے گی۔
ڈائیالیکساکےحصول سےآئی بی ایم کی ہائبرڈ کلاؤڈ اورمصنوعی ذہانت کی مہارتوں اورصلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔ اپریل 2020 میں اروند کرشنا کے سی ای او بننے کے بعد سے، آئی بی ایم نے 25 سے زیادہ کمپنیاں حاصل کی ہیں، جن میں نیوڈیسک، سینٹاکا، نورڈ کلاؤڈ اور ٹاؤس شامل ہیں۔
توقع ہے کہ ڈائیالیکساکےحصول سےآئی بی یم کی پروڈکٹ انجینئرنگ کی مہارت کو مزیدتقویت ملےگی اورکلائنٹس کے لیےاینڈٹواینڈڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن خدمات فراہم کرےگی۔
آئی بی ایم کنسلٹنگ کے سینئر نائب صدر جان گرینجرکہتے ہیں اس ڈیجیٹل دور میں، کلائنٹس نئے ریونیو سٹریمزبنانے اور ٹاپ لائن گروتھ کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے صحیح مرکب کی تلاش میں ہیں۔ آئی بی ایم انجینئرنگ کی مہارت،ہائبرڈ کلاؤڈ اور بزنس ٹرانسفارمیشن سروسزکی مہارتوں کے ساتھ مل کرکلائنٹس کےتصورات کو مختلف مصنوعات کے پورٹ فولیوز میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گی تاکہ ان کی ترقی کےعمل کوتیزکیاجاسکے۔