ویب ڈیسک ۔۔ روس کےساتھ ملکرتیل کی پیداوارمیں کمی کاالزام لگاتےہوئےامریکی صدربائیڈن اپنےدیرینہ اتحادی سعودی عرب پربرہم ۔ نتائج بھگتنےکی دھمکی دےدی۔
سعودی زیرقیادت اوپیک پلس کے گزشتہ ہفتے کے فیصلے پرسخت برہمی کااظہارکرتےہوئےصدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تمام تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔
صدربائیڈن نےایک انٹرویو میں سی این این کے جیک ٹیپر کو بتایاکہ سعودی عرب نےتیل کی پیداوارمیں کمی کااقدام روس کوفائدہ پہنچانےکیلئےکیااوراس اقدام کےکچھ نتائج برآمد ہوں گے۔صدربائیڈن نےاپنی بات کی کھل کروضاحت نہیں کی تاہم یہ ضرورکہاکہ میرےذہن میں کیاہےیہ میں ابھی نہیں بتاسکتالیکن سعودی عرب کونتائج بھگتناہونگے۔
وائٹ ہاوس انتظامیہ کےمطابق ان کی سعودی عرب سےیہ بات طےتھی کہ تیل کی پیداوارمیں کمی نہیں کی جائےگی لیکن اب ایساکرکےدھوکادیاگیاہےاورتیل کی پیداوارمیں کمی کافائدہ روس کوہوگا۔
وائٹ ہاوس انتظامیہ کاکہناہےکہ واشنگٹن میں اپنےاتحادی کاساتھ دینےکی بجائےسعودی عرب نےروس کاساتھ دیاحالانکہ چین اورہندوستان بھی خودکوکریملین سےدورکررہےہیں۔