Home / امریکی سوشل میڈیاکمپنی میٹادہشت گردقرار

امریکی سوشل میڈیاکمپنی میٹادہشت گردقرار

Russia declares facebook as terrorists

ویب ڈیسک ۔۔ روس اوریوکرین کی جنگ نےدنیاکوواضح طورپردوگروپوں میں تقسیم کردیاہےاوراس تقسیم کی زدمیں ملکوں کےبعدادارےبھی شامل ہوگئےہیں۔  

روس نےاسی سلسلےمیں قدم آگےبڑھاتےہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اورانتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ۔۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میٹا کو روس کے وفاقی مالیاتی نگران ادارے نے دہشت گرد اور انتہاپسندگروپوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔۔رواں سال مارچ میں  میٹا کو انتہاپسند گروپوں کی فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔۔

روسی حکومت کی جانب سے میٹا پر الزام لگایا گیاہے کہ وہ اپنی سوشل میڈیا کمپنیوں میں روس کے ساتھ جانبداری برت رہا ہے اور یوکرینی صارفین کو   روسی فوجیوں کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی مواد شیئر کرنےکی اجازت دی جارہی ہے ۔۔

یہ بھی چیک کریں

twitter miltdown

ٹویٹرمیں خوف وہراس کاماحول

ویب ڈیسک ۔۔ مفتوحہ علاقےمیں داخل ہونےوالےکسی فاتح کی طرح ایلون مسک کےٹویٹرکےسربراہ کاعہدہ سنبھالتےہی …