Home / شاہین آفریدی فٹ،ٹیم کوجوائن کرنےکیلئےپرجوش

شاہین آفریدی فٹ،ٹیم کوجوائن کرنےکیلئےپرجوش

Shaheen Afridi to join team for T20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے لیے اچھی خبر۔ شاہین شاہ آفریدی فٹ ہوگئے۔ ورلڈ کپ میں ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کےفاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ
میں شرکت کے لیے پندرہ اکتوبر کو برسبین آسٹریلیامیں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

وہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کےسترہ اور انیس اکتوبر کو شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے، جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے وہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …