Home / ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کےخلاف مقدمہ درج

ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کےخلاف مقدمہ درج

FIA case against Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کیلئےنئی مشکل۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےچیئرمین تحریک انصاف سمیت 11 افراد کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کارپوریٹ بینکنگ سرکل میں درج اس مقدمےکی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔

ایف آئی آر میں عمران خان، سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق رحیم شیخ، طارق شفیع، فیصل مقبول شیخ، حامد زمان اور منظور احمد چوہدری کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آرکےمطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا۔ یہ اکاونٹ نیا پاکستان کے نام پربنایا گیا، بینک منیجر نے غیر قانونی بینک اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی، بینک اکاؤنٹ میں ابراج گروپ آف کمپنیز سے 21 لاکھ ڈالر آئے۔

مزیدتفصیلات کےمطابق ابراج گروپ کمپنی نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 7 اکتوبر کو پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد اور لاہور سے حامد زمان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

imran khan and establishment

پی ٹی آئی کی فوج سےتوقعات تبدیل

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کی قیادت تبدیل ہوتےہی تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ سےتوقعات بھی …