ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کےوزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈہاشم ڈوگرکےاستعفےکےبعدافواہوں کاایک طوفان آگیاہے۔ جتنےمنہ انتی باتیں ہورہی ہیں۔ پی ٹی آئی سےتعلق رکھنےوالےہاشم ڈوگرنےکیوں اچانک استعفیٰ دیا؟ سینئرصحافی حامدمیرنےاس کی وجہ بتادی۔
اپنےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاکہ عمران خان وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکی کارکردگی سےناخوش تھےاوراس کی کچھ وجوہات تھِیں۔
بقول حامدمیرعمران خان کی ناراضی کی ایک وجہ یہ تھی کہ ہاشم ڈوگرنےپنجاب سےاسلام آبادجانےوالےکنٹینرزکوروکنےکی کوشش نہیں کی۔
دوسری وجہ حامدمیرنےیہ بتائی کہ عمران خان کوشک تھاکہ ہاشم ڈوگرکےفوج کےاعلیٰ افسرسےتعلقات ہیں اوروہ اب بھی ان سےملتےہیں۔
اطلاعات ہیں کہ عمران خان نےخودہاشم ڈوگرسےمستعفی ہونےکیلئےکہاکیونکہ عمران خان ان کی کارکردگی سےخوش نہیں تھےاورنام لیکران پرتنقیدکرتےتھے۔
دوسری جانب اپنےاستعفےمیں ہاشم ڈوگرنےلکھاہےکہ وہ ذاتی اورطبی مسائل کی وجہ سےمستعفی ہورہےہیں۔
تجزیہ کاروں کاخیال ہےکہ ہاشم ڈوگراوروزیرمعدنیات کےاستعفےپنجاب حکومت میں تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتےہیں۔
یادرہےکہ ہم انہی صفحات پرپہلےیہ لکھ چکےہیں کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئےکام خاموشی سےجاری ہے۔ سیاسی دھماکاکسی بھی وقت ہوسکتاہے۔