ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکاسب سےبڑاانعام نوبل پرائزسائنس،ادب اورطب سمیت دنیاکےمختلف شعبوں میں کارہائےنمایاں سرانجام دینےوالوں کودیاجاتاہے۔ نوبل انعام پانے والوں کو گولڈ میڈل کے ساتھ نقد رقم بھی ملتی ہےجوہرسال بڑھتی رہتی ہے۔
اس سال نوبل پرائزکی رقم ۱۹ کروڑ87 لاکھ 76 ہزار330روپے ہوگی۔
واضح رہےکہ نوبل انعام کےبانی الفریڈ نوبل نے 1895 میں وصیت میں تین کروڑ بارہ لاکھ پچیس ہزارسویڈش کروناسےنوبل فنڈ قائم کیا۔
یہ رقم اور اس پر بینک منافع بڑھ رہا ہے اور اسی تناسب سے انعامات بھی۔
1948ء میں نوبل انعام پانےوالوں کوفی کس 32 ہزار ڈالر ملےتھے۔
1997میں یہی رقم بڑھ کر 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔
نوبل انعام کی پہلی تقریب 10 دسمبر 1901ء کو ہوئی تھی۔ تقریب ہر سال اسی تاریخ کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہوتی ہے۔
امن کا نوبل انعام ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بادشاہ یا ملکہ کی موجودگی میں دیا جاتا ہے۔
نوبل انعامات 1901 سے دئیے جارہے ہیں۔
پچھلے سال تک 975 شخصیات اور تنظیموں کو 609 نوبل انعامات مل چکے ہیں۔