Home / تمام اسمارٹ فونزکیلئےایک چارجر

تمام اسمارٹ فونزکیلئےایک چارجر

single charger for all smartphones

ویب ڈیسک — یورپی یونین کی پارلیمنٹ نےحال ہی میں ایک قانون منظور کیا جس کے تحت 2024 کے آخرمیں آنےوالے تمام نئے اسمارٹ فونز،، ٹیبلٹس اور کیمروں کے لیےایک ہی قسم کایوایس بی سی قسم کاسٹینڈرڈچارجرہی استعمال ہوگا۔

اس قانون کےحق میں 602 اور مخالفت میں 13 ووٹ آئے۔ یورپی یونین کے قانون سازوں کےاس اقدام نےکم ازکم یورپ میں ایپل کواس بات پرمجبورکردیاہےکہ وہ اپنی پرانی متروک لائٹننگ پورٹ کوختم کردے۔

یورپی پالیسی سازوں کامانناہےکہ اس اقدام سےصارفین صرف ایک چارجر استعمال کرکےنہ صرف پیسے بچائیں گےبلکہ اپنی زندگیوں کوبھی آسان بنائیں گے۔

ای یوکی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے کہا کہ اس نئی قانون سازی سے ہر سال کم از کم 200 ملین یورو ( 195 ملین ڈالرز) کی بچت اور سالانہ ایک ہزار ٹن سے زیادہ الیکٹرانک ویسٹ میں کمی کی توقع ہے۔

یورپی یونین کے اس اقدام سے پوری دنیا میں ایک نئی تبدیلی آنے کی توقع ہے۔ ماہرین اسےماحول دوست اقدام بھی قراردےرہےہیں جس سےآنےوالےدنوں میں دنیابھرکےمتاثرہونےکی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …