Home / بچوں کوموبائل فون سےبچائیں،ماہرین

بچوں کوموبائل فون سےبچائیں،ماہرین

Excessive use of mobile phone

ویب ڈیسک ۔۔ سمارٹ فون اورسوشل میڈیا نے جہاں لوگوں کیلئےبہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں۔۔ وہیں ان گیجٹس کےمضر اثرات بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ سمارٹ ڈیوائسزکےضرورت سےزیادہ استعمال سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی دماغی ہیجان میں مبتلا ہورہے ہیں۔۔

ایک رپورٹ کےمطابق سمارٹ فون کے بہت زیادہ استعمال اور سوشل میڈیا پرہروقت سرگرمیوں کی وجہ سےدماغی اور ذہنی امراض میں اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے۔ باالخصوص بچوں کیلئےتوموبائل فون وبال جان بن گیا ہے۔۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کےاعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں 20 فیصد بچے دماغی امراض میں مبتلا ہیں،جس کی ایک وجہ موبائل فون کاحدسےزیادہ استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ ماہرین کاکہناہےکہ موبائل فون کےبہت زیادہ استعمال سےملک میں 35 فیصد بچوں کے رویوں میں تبدیلی اوراینگزائٹی و ڈپریشن جیسےمسائل پیداہورہےہیں

ڈاکٹرزکا کہنا ہے موبائل کے ضرورت سےزیادہ استعمال کی وجہ سےبچوں کی ذہنی صلاحیتیں متاثرہوجاتی ہیں اوران میں چڑ چڑاپن ، نظر کی کمزوری ،نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ریسرچ کے مطابق جو بچے موبائل کا زیادہ استعمال کرتے ہیں انکی زھنی نشونما اور دیگر صلاحیتیں متاثر ہوجاتی ہیں۔

طبی ماہرین کاکہناہےوالدین اگر اپنے بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند دیکھنےکیلئےانہیں چاہیے کہ موبائل کی جگہ بچوں کو کھیل کود جیسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …