ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے مایہ نازوکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف 78 رنز کی
ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی اورٹی ٹوئنٹی کے مزید ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
محمد رضوان مسلسل دو سال پندرہ سو سے زائد ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔
بابر اعظم نے 2019 اور 2021 ، گیل نے 2012 اور 2015 جبکہ رضوان نے دو ہزار اکیس اور دو ہزار بائیس میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
محمد رضوان نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم نے اتنی ہی اننگز میں 2281اور کوہلی نے 2102رنز بنائے تھے۔
وکٹ کیپر کی حیثیت سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ رنز بنانے کا جوز بٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔