ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ایک کےبعدایک آڈیولیکس سامنےآرہی ہیں۔ آج ہی نامعلوم ہیکرکی جانب سےریلیزکی جانےوالی دوسری آڈیوٹیپ میں عمران خان مبینہ طورپرشیریں مزاری اوراسدعمرسےبات چیت کرتےسنےجاسکتےہیں۔
نامعلوم ہیکر کی جانب سےاس آڈیولیک کو’سائفر کی اصل کہانی پارٹ تھری‘ کا نام دیا گیا ہےاوراس میں اسد عمر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ لیٹر (سائفر) والا کام ہفتہ دس پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔
جواب میں عمران خان کہتےہیں کہ ‘اس لیٹر کا تاثر ساری دنیا میں چلا گیا ہے’۔
اسی آڈیومیں موجودشیریں مزاری کویہ کہتےہوئےسُنا جاسکتا ہے کہ ‘چین نےامریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کا سرکاری بیان بھی جاری کیا ہے’۔
عمران خان نے انہیں کہا کہ لیٹر کے بارے میں جو ہم نے سوچا ویسا ہی ہوا، ساری دنیا میں اب اس حوالے سے بات ہورہی ہے۔
آڈیومیں عمران خان کہتےسنےجاسکتےہیں کہ پبلک ہمارے ساتھ کھڑی ہے،حکمت عملی یہ ہے ایسا پریشر بنے کہ اتوارکو جو ووٹ دینے جائےاسےمیرجعفراورمیرصادق سےبرانڈکردیاجائے، لوگوں کے دماغوں میں اس حوالے سے میر جعفر اور میر صادق کا کردار بٹھانا ہے، لوگوں کے ذہن اور گراؤنڈ پہلے ہی بنا ہوا ہے، اس وقت آپ کو بس اُن کے ذہنوں میں اس بات کو بٹھانا ہے۔ لوگوں کومیرجعفراورمیرصادق کابیانیہ سپون فیڈکرناہے۔
عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ کےحوالےسےآڈیولیک
عمران خان کی آج بروز جمعہ آنےوالی پہلی مبینہ آڈیو لیک میں وہ ہارس ٹریڈنگ کےبارےمیں بات کرتےسنائی دیتےہیں۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔
عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے ازاےلانگ ٹائم، اس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔
عمران خان مبینہ طورپرکہتے ہیں کہ 5 ایم این ایےتو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کر دے نا وہ والا،تو 10 ہوجائیں گےاوریہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔
پی ٹی آئی چِیئرمیں کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔