ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کےفارن فنڈنگ کیس کےمزیدحقائق سامنےآگئےہیں جن کےمطابق ووٹن کرکٹ کلب سےآئی رقم پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کیلئےاستعمال ہوئی۔
ایف آئی اےکی تحقیقات کےمطابق تحریک انصاف نےاس رقم کوخفیہ رکھااورالیکشن کمیشن میں ظاہرنہیں کیا۔ تحقیقات سےپتاچلاہےکہ ووٹن کرکٹ کلب سے1.2ملین ڈالرانصاف ٹرسٹ اورطارق شفیع کےاکاونٹ میں آئے۔
ووٹن کرکٹ کلب سےتحریک انصاف کےلاہورڈالرزاکاونٹ میں 6لاکھ25ہزارڈالرآئےاوریہ اکاونٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کیلئےکھولاگیا۔ انصاف ٹرسٹ کےلوکل بنک اکاونٹ سے3کروڑ60لاکھ روپے8مئی2013کواداہوئے۔
دستاویزات کےمطابق انصاف ٹرسٹ کےاکاونٹ ہولڈرزمیں طارق شفیع،عاشق حسین قریشی،حامدزمان،منظوری چودھری اورمبشراحمدشامل ہیں۔
تحقیقات کےمطابق 2013کےعام انتخابات سےپہلے5لاکھ 75ہزارڈالرزطارق شفیع کےاکاونٹ میں آئے۔ووٹن کرکٹ کلب سےطارق شفیع کےاکاونٹ سےایک چیک پی ٹی آئی کےاکاونٹ میں گیا۔