ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےدنیاسےاسرائیل کوہتھیاروں کی فراہمی فوری طورپرروکنےکامطالبہ کردیا۔ دنیاکی ابھرتی ہوئی معیشتوں کےاتحادبرکس کےسربراہ اجلاس سےویڈیولنک پرخطاب کرتےہوئےمحمدبن سلمان نے1967کی حدبندی کےتحت خودمختارفلسطینی ریاست کےقیام کوضروری قراردیااورساتھ ہی انہوں نےغزہ پٹی پراسرائیل کےوحشیانہ حملوں کی شدیدمذمت بھی کی۔ سعودی ولی عہدکاکہناتھاغزہ میں فوری انسانی امدادپہنچائی جائے۔ محمدبن سلمان نےمسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع امن مذاکرات کی شروعات کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ کہاکہ غزہ میں انسانیت سوزمظالم روکنےکیلئےاجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے،انسانی امداد پہنچانےکے لیے محفوظ راہداریاں بنائی جائیں۔ سعودی ولی عہدنےفلسطینیوں کی غزہ پٹی سےجبری بیدخلی کوناقابل قبول قراردیااورمطالبہ …
مزید پڑھیں »غزہ جنگ سےآج کی تازہ ترین اپ ڈیٹس
ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری۔۔ ہسپتالوں کا گھیراؤکرلیا،ڈرون سےحملے۔۔الشفاء ہسپتال میں ایندھن ختم ،بجلی بند،ہسپتال ادویات اور بنیادی سہولیات سے محروم۔۔ڈاکٹرزکی عالمی تنظیم کاکہناہےجنگ بندنہ ہوئی غزہ کےہسپتال مردہ خانےبن جائیں گے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی فوج نےغزہ کےہسپتالوں پربراہ راست حملےشروع کردئیے۔۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس کاغزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاسےرابطہ ٹوٹ چکاہے۔۔۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےغزہ شہر اور شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں کو "براہ راست نشانہ” بنایا گیا ہے۔۔متعدد اسپتالوں میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے الشفا اسپتال میں 37 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت سینکڑوں …
مزید پڑھیں »غزہ جنگ کی آج کی تازہ ترین صورتحال
ویب ڈیسک ۔۔ غزہ کی تازہ ترین صورتحال اوراپ ڈیٹس ۔۔ امریکی صدارتی امیدوارجل اسٹین کا نیتن یاہو کےجنگی جرائم کی تحقیقات کامطالبہ۔۔کہانیتن یاہوفلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم اورنسل کشی کامرتکب ہوا۔۔ جوبائیڈن ودیگرکااسرائیل کی مددکرنا قابل مذمت ہے۔۔جوبائیڈن اوراس کےساتھی اسرائیل کےجرائم میں برابر کےشریک ہیں۔۔ فلسطین کی صورتحال بہت خراب ہوچکی،بمباری مکمل بند ہونی چاہیے،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی نیوزکانفرنس۔۔کہادرندہ صفت اسرائیل کو سب سے بڑی حمایت امریکاسےحاصل ہے۔۔عالم عرب سے تعاون ہوجائے تو اسرائیل کوسبق سکھاسکتےہیں۔۔امریکاکھل کراسرائیل کاساتھ دےرہاہےاوراسلامی ملک تماشادیکھ رہےہیں۔۔جماعت اسلامی پندرہ نومبرسےاحتجاج کانیاسلسلہ شروع کرنےجارہی ہے۔۔ نہتےفلسطینیوں پرمزیدقہرڈھانےکاگھناونااسرائیلی منصوبہ سامنےآگیا۔۔صیہونی فوج نےاسلحےاورگولہ بارودکاڈھیرلگادیا۔۔وزارت دفاع …
مزید پڑھیں »اسرائیل غزہ میں مختصرجنگ بندی پرآمادہ
ویب ڈیسک ۔۔ امریکی دباءوکام کرگیا ، اسرائیل نےغزہ میں روزانہ کی بنیادپرمختصرجنگ بندی پراتفاق کرلیاہے۔ وائٹ ہاوس کےقومی سلامتی کےترجمان جان کربی نےبڑی خبرسنادی۔ جان کربی کاکہناہےکہ اسرائیل روزانہ کی بنیادپر4گھنٹےکیلئےجنگ بندی کرےگااوراس دوران وہ غزہ پرکسی قسم کی بمباری نہیں کرےگا۔ جنگ بندی کابنیادی مقصدجنگ زدہ علاقےسےلوگوں کامحفوظ انخلایقینی بناناہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق غزہ کے لوگوں کوانخلاکیلئے2انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔ جنگ بندی کےمعاہدےپرآج سےعمل درآمدہوگا۔ جان کربی کاکہناہےغزہ میں مختصرجنگ بندی درست سمت کی جانب قدم ہے،چاہتےہیں غزہ میں روزانہ کی بنیادپر150 امدادی ٹرک داخل ہوں ۔ دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر …
مزید پڑھیں »غزہ کی تازہ اپ ڈیٹس ۔۔ اسرائیلی فوج کاسفاکانہ اقدام
ویب ڈیسک ۔۔ جی سیون ملکوں کی جانب سےایک مشترکہ بیان میں حماس کی مذمت کرتےہوئےاسرائیل کےحق دفاع کی حمایت کی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ بیان میں غزہ میں جاری جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیادپروقفےکامطالبہ بھی کیاگیاہے۔ جی سیون ممالک کے سفارتکاروں کے ٹوکیو میں اجلاس کے بعد اعلامئےمیں کہاانسانی بنیادوں پر حملوں میں وقفے اور غزہ کی پٹی پر عام شہریوں کیلئےفوری امدادکامطالبہ کیاگیاہے۔ ہلال احمرکاکہناہےاسرائیل نےاس کےامدادی سامان سےبھرےپانچ ٹرکوں اوردوگاڑیوں کونشانہ بنایاگیاہے۔ امدادی سامان میں جان بچانےوالی ادویات اورسامان موجودتھا۔ حملےمیں دوٹرکوں کونقصان پہنچااورایک ڈرائیورزخمی ہوا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے کانگریس میں واحد فلسطینی نژاد امریکی …
مزید پڑھیں »اسرائیل کاگھناونامنصوبہ سامنےآگیا
ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی وزیر اعظم کےخطرناک ارادےسامنےآگئے۔۔نیتن یاہونےتمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کےامکانات کویکسرمستردکردیا۔ غیر ملکی ٹی وی کےساتھ انٹرویومیں اسرائیلی وزیراعظم کاکہناتھاجنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری خود سنبھالے گا۔اس وقت حماس کی وجہ سے اسرائیل کے پاس سکیورٹی کی ذمے داری نہیں ہے۔ نیتن یاہوکامزیدکہناتھاکہ غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی نہیں ہو گی جب تک حماس اپنی قیدمیں موجودتمام یرغمالیوں کورہانہیں کردیتا۔ نیتن یاہونے غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کے مزید …
مزید پڑھیں »حماس کااسرائیل کےاہم ترین شہرکونشانہ بنانےکادعویٰ
ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیل سےجاری جنگ کےبائیسویں روزحماس کابڑی کامیابی کادعویٰ،حماس کےعسری ونگ القسام بریگیڈکےمطابق اس نےاسرائیل کےایٹمی تنصیبات والےشہردیموناکونشانہ بنایاہے۔ واضح رہےکہ دیموناشہراسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع ہےاوریہاں صیہونی حکومت کی خفیہ حساس جوہری تنصیبات بھی موجودہیں اوریہی اس شہرکی اہمیت کی وجہ ہے۔ اس کےعلاوہ حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی اپنےراکٹ کانشانہ بناکرتباہ کردیا ،ادھرحزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانےکادعویٰ کیاہےہے۔ ترجمان حماس ابو عبیدہ نے غزہ کے شہریوں کو اپنے ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا …
مزید پڑھیں »امیرقطراسرائیل کےحمایتیوں پربرس پڑے
ویب ڈیسک ۔۔ امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی مظالم پرپھٹ پڑے۔ اسرائیل کےحامی مغربی ملکوں کوسخت تنقیدکانشانہ بناتےہوئےامیرقطرکاکہناتھاکہ اسرائیل کی حمایت کرنےوالوں نےحماس کےساتھ جنگ میں اسرائیل کوفلسطینیوں کےقتل عام کالائسنس دےرکھاہے،ہم بتادیناچاہتےہیں کہ بس بہت ہوچکا۔ واضح رہےکہ امریکا،برطانیہ،فرانس، جرمنی اورکچھ دوسرےمغربی ملک اسرائیل کےحق دفاع کوتسلیم کرتےہوئےایک طرح سےاسےکھلی چھوٹ دےچکےہیں۔ قطری شوریٰ کونسل سےخطاب کرتےہوئےشیخ تمیم بن حمدالثانی کامزیدکہناتھاکہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ اسرائیل کوفسطینیوں کےقتل عام کیلئےگرین سگنل دےدیاجائے۔ انہوں نےکہاکہ غزہ کےظالمانہ محاصرےکومزیدبرداشت نہیں کیاجاسکتا،ادویات اورخوراک کوروک کراسےمحصورین کےخلاف ہتھیارکےطورپراستعمال کرناقابل مذمت ہے۔ امیرقطرنےکہاجنگ کی بڑھتی ہوئی شدت میں کمی لانےکیلئےعالمی …
مزید پڑھیں »اسرائیلی خاتون حماس کےگن گانےلگی
ویب ڈیسک ۔۔ حماس نےگزشتہ روزجن دویرغمالی خواتین کورہاکیا،ان میں سےایک نےمیڈیاسےگفتگومیں قیدمیں گزارےدنوں کااحوال بتاکرسب کوحیران کردیا۔ غیرملکی میڈیاسےبات کرتےہوئے85سالہ اسرائیلی خاتون کاکہناتھاکہ قیدکےدوران حماس والوں کارویہ ان کےساتھ بہت اچھاتھا،ایک صحافی کےپوچھنےپرکہ انہوں نےرہائی کےوقت حماس کےجنگجوسےہاتھ کیوں ملایاتولیفشٹزنامی بزرگ خاتون نےبتایاکہ قیدکےدوران ان کےساتھ بہت اچھابرتاوکیاگیا،حماس والوں نےہمارابہت خیال رکھا۔ حماس کےاچھےروئیےبارےدنیاکومزیدبتاتےہوئےخاتون کاکہناتھاکہ قیدمیں موجودمجھ سمیت دیگربزرگ قیدیوں کوہردوتین روزبعدڈاکٹربھی دیکھنےآتاہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ خاتون کےمطابق جب انہوں پکڑاگیااس وقت ان پرہلکاپھلکاہاتھ اٹھایالیکن بعدمیں ان پرکسی قسم کاتشددنہیں کیاگیا۔ خاتون کاکہناتھاکہ ہمیں جس جگہ رکھاگیاوہ مکڑی کے جالے کی طرح پیچیدہ تھی،یہ ایسی بھول بھلیاں تھیں …
مزید پڑھیں »ہم جنس شادیاں : بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا
ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نےہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے معذوری ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیاکےمطابق ،عدالت عظمیٰ کےچیف جسٹس نےفیصلہ سناتےہوئےکہاکہ ہم جنس شادی کاقانون بناناپارلیمنٹ کادائرہ کارہے۔ ہم جنس شادیوں پرایک حد تک اتفاق اوراختلاف ہےکہ ہم کس حد تک جاسکتےہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق بینچ میں 4 میں سے 2 ججوں نے بھارتی چیف جسٹس کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ باقی 2ججوں کا مؤقف آناابھی باقی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی …
مزید پڑھیں »