ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیل سےجاری جنگ کےبائیسویں روزحماس کابڑی کامیابی کادعویٰ،حماس کےعسری ونگ القسام بریگیڈکےمطابق اس نےاسرائیل کےایٹمی تنصیبات والےشہردیموناکونشانہ بنایاہے۔
واضح رہےکہ دیموناشہراسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع ہےاوریہاں صیہونی حکومت کی خفیہ حساس جوہری تنصیبات بھی موجودہیں اوریہی اس شہرکی اہمیت کی وجہ ہے۔
اس کےعلاوہ حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی اپنےراکٹ کانشانہ بناکرتباہ کردیا ،ادھرحزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجی قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنانےکادعویٰ کیاہےہے۔
ترجمان حماس ابو عبیدہ نے غزہ کے شہریوں کو اپنے ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اس معاملے کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں، فتح انشااللہ ہماری ہوگی۔