Home / امیرقطراسرائیل کےحمایتیوں پربرس پڑے

امیرقطراسرائیل کےحمایتیوں پربرس پڑے

Ameer Qatar

ویب ڈیسک ۔۔ امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی مظالم پرپھٹ پڑے۔

اسرائیل کےحامی مغربی ملکوں کوسخت تنقیدکانشانہ بناتےہوئےامیرقطرکاکہناتھاکہ اسرائیل کی حمایت کرنےوالوں نےحماس کےساتھ جنگ میں اسرائیل کوفلسطینیوں کےقتل عام کالائسنس دےرکھاہے،ہم بتادیناچاہتےہیں کہ بس بہت ہوچکا۔ واضح رہےکہ امریکا،برطانیہ،فرانس، جرمنی اورکچھ دوسرےمغربی ملک اسرائیل کےحق دفاع کوتسلیم کرتےہوئےایک طرح سےاسےکھلی چھوٹ دےچکےہیں۔

قطری شوریٰ کونسل سےخطاب کرتےہوئےشیخ تمیم بن حمدالثانی کامزیدکہناتھاکہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ اسرائیل کوفسطینیوں کےقتل عام کیلئےگرین سگنل دےدیاجائے۔ انہوں نےکہاکہ غزہ کےظالمانہ محاصرےکومزیدبرداشت نہیں کیاجاسکتا،ادویات اورخوراک کوروک کراسےمحصورین کےخلاف ہتھیارکےطورپراستعمال کرناقابل مذمت ہے۔ امیرقطرنےکہاجنگ کی بڑھتی ہوئی شدت میں کمی لانےکیلئےعالمی برادری کوآگےآناہوگااوراسرائیل کوروکناہوگا۔ اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ ایسےہی جاری رہاتوکیااس سےخطےمیں امن اوراستحکام آپائےگا؟

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نےایک بیان میں اسرائیل کومخاطب کرتےہوئےکہاہےکہ ہرملک کودفاع کاحق حاصل ہےلیکن ایسابین الاقوامی قوانین کےمطابق ہی ہوناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

Bitcoin fraud increasing

امریکامیں بٹ کوائن فراڈمیں اضافہ

ویب ڈیسک — فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے لوگوں کو بٹ کوائن اےٹی …