Home / غزہ جنگ سےآج کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

غزہ جنگ سےآج کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

latest Gaza updates

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری۔۔  ہسپتالوں کا گھیراؤکرلیا،ڈرون سےحملے۔۔الشفاء ہسپتال میں  ایندھن ختم ،بجلی بند،ہسپتال ادویات اور بنیادی سہولیات سے محروم۔۔ڈاکٹرزکی عالمی تنظیم کاکہناہےجنگ بندنہ ہوئی غزہ کےہسپتال مردہ خانےبن جائیں گے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیلی فوج نےغزہ کےہسپتالوں پربراہ راست حملےشروع کردئیے۔۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس کاغزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاسےرابطہ ٹوٹ چکاہے۔۔۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےغزہ شہر اور شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں کو "براہ راست نشانہ” بنایا گیا ہے۔۔متعدد اسپتالوں میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے الشفا اسپتال میں 37 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

۔۔۔۔۔

عرب میڈیاکےمطابق تین دن میں دولاکھ سےزائد افراد شمالی غزہ سے جنوب کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔

 دشمن کواپنےکئےکاحساب چکاناہوگا۔۔ترجمان القسام بریگیڈزابوعبیدہ کابیان۔۔کہتےہیں اسرائیل سے جنگ برابری کی نہیں ، لیکن خطے کی طاقتور فوج کوخوف میں مبتلا کردیا ہے۔۔اڑتالیس گھنٹےمیں اسرائیل کےپچیس سےزائدٹینک اوربلڈوزرتباہ کردئیے۔۔ایک سوساٹھ سےزائدفوجی اہداف کونشانہ بنایا۔۔حماس ترجمان نےشمالی غزہ کاکنٹرول کھونےکااسرائیلی دعویٰ مستردکردیا۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزہ میں ایک ماہ کے دوران طبی عملے کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات سناتے ہوئے لندن میں ڈاکٹر خود پر قابو نہ رکھ سکی،زاروقطار رونے لگی،موبائل ساتھی ڈاکٹر کو تھما دیا۔۔غزہ میں ڈاکٹرز نے اپیل کی ہمار ی آواز بنیں،غزہ میں ہسپتالوں کی حالت بہت بری ہے۔زخمی مررہے ہیں ،ہم کچھ نہیں کرپارہے۔ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے ہم صبح تک نہیں بچ پائیں گے۔۔۔۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …