Home / تیرےبن سیزن 2, تاریخ کااعلان ہوگیا

تیرےبن سیزن 2, تاریخ کااعلان ہوگیا

tere bin drama season 2

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےشوقین خواتین وحضرات کیلئےخوشخبری ۔۔ جیواینٹرٹینمنٹ کی سپرڈوپرہٹ ڈرامہ سیریل تیرے بن کا سیزن 2 جلد ناظرین کے لیے پیش کرنےکااعلان کردیاگیا۔

ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نےتیرے بن کے دوسےسیزن کی پرزورفرمائش کی تھی۔۔ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کوشائقین نےبےحد پسند کیا تھا۔ ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی ‘حیا’ اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی خوب پذیرائی ملی۔

تیرےبن کےپروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ڈرامے کے دوسرے سیزن کا آغاز دسمبر کے اختتام سے ہو رہا ہے۔ پوسٹ میں ان کالکھناتھا: ‘تیرے بن کے مداحوں کے لیے خوشخبری! تیرے بن سیزن 2 ،29 دسمبر 2023 سے پیش ہونے جارہا ہے، مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیارہو جائیں’۔

عبداللہ کادوانی کامزیدکہناتھا’اپنے کیلنڈرزکو مارک کر لیں اور یہ تاریخ ذہن نشین کر لیں، ان شاء اللہ، یہ شاندار ہونے والا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اسے پسند کریں گے’۔

عبداللہ کادوانی کی جانب سےالبتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا 29 دسمبر سے ڈرامے کا آغاز ہوگا یا 29 دسمبر کو ڈرامے کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …