ویب ڈیسک ۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کےبعدبابر اعظم کی کپتانی ختم ہوگئی۔ وہ مستقبل میں قومی ٹیم میں بطورکھلاڑی کھیلیں گے ۔۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق بابراعظم سےٹیسٹ ، ون ڈےاورٹی 20تینوں فارمیٹ کی کپتانی واپس لےلی جائےگی۔
جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےبتایاکہ بابراعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گایادوسری صورت میں بورڈ خودبابر اعظم کو کپتانی سے ہٹادےگا۔
جیونیوزکی خبرکے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں،دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کاقرعہ شاہین آفریدی کےنام نکلنےکاقوی امکان ہے۔ اسی طرح 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں شاہین آفریدی گرین شرٹس کی کپتانی کریں گے۔
پاکستان بابر اعظم کی قیادت میں آئی سی سی اورایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنے9میں سے5میچ ہارگئی اورسیمی فائنل کھیلےبغیراسےوطن واپس لوٹناپڑا۔۔