Home / اسرائیل غزہ میں مختصرجنگ بندی پرآمادہ

اسرائیل غزہ میں مختصرجنگ بندی پرآمادہ

latest Gaza updates

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی دباءوکام کرگیا ، اسرائیل نےغزہ میں روزانہ کی بنیادپرمختصرجنگ بندی پراتفاق کرلیاہے۔ وائٹ ہاوس کےقومی سلامتی کےترجمان جان کربی نےبڑی خبرسنادی۔

جان کربی کاکہناہےکہ اسرائیل روزانہ کی بنیادپر4گھنٹےکیلئےجنگ بندی کرےگااوراس دوران وہ غزہ پرکسی قسم کی بمباری نہیں کرےگا۔ جنگ بندی کابنیادی مقصدجنگ زدہ علاقےسےلوگوں کامحفوظ انخلایقینی بناناہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق غزہ کے لوگوں کوانخلاکیلئے2انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی۔ جنگ بندی کےمعاہدےپرآج سےعمل درآمدہوگا۔

جان کربی کاکہناہےغزہ میں مختصرجنگ بندی درست سمت کی جانب قدم ہے،چاہتےہیں غزہ میں روزانہ کی بنیادپر150 امدادی ٹرک داخل ہوں ۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر پہنچےہیں جہاں انہوں نے مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل سے ملاقات کی اورغزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ہنیہ کے ترجمان نےاسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کےساتھ کسی بھی قسم کےمعاہدےکی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں کہاکہ ابھی بات چیت جاری ہے،کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اگر کوئی معاہدہ ہواتو اس کا واضح طورپراعلان کیا جائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

US senators threaten ICC

امریکی سینیٹرزکی عالمی عدالت کودھمکی

ویب ڈیسک ۔۔ ایک درجن سےزائدامریکی سینیٹرزکاعالمی فوجداری عدالت کوانتباہ۔ اسرائیلی حکام کےخلاف کارروائی کی …