ویب ڈیسک ۔۔ اسمارٹ فونزکی بات کریں توان دنوں سام سنگ گلیکسی ایس 22 سیریز، خاص طور پر ایس 22 الٹراکےحوالےسےباتیں اورافواہیں زبان زدعام ہیں۔ اس فون کی خصوصیات اورڈیزائن کولیکرمتعددلیکس اورافواہیں موضوع بحث ہیں ۔ اس فون کےبارےمیں جوبات زیادہ ترکہی جارہی ہےوہ اس کےڈسپلےکےبارے میں ہےاوراگرافواہوں پریقین کیاجائےتو گلیکسی ایس 22 الٹرابیسٹ ڈسپلےکوسپورٹ کرنےوالی ریکارڈسکرین برائٹ نس کےساتھ سامنےآئےگا۔ مشہور ٹِپسٹر، آئس یونیورس کی تازہ ترین ٹِپ کے مطابق، سام سنگ آنے والے گلیکسی ایس 22 الٹرا کے ساتھ اسمارٹ فون میں بہترین ڈسپلےبرائٹنس کےساتھ گزشتہ تمام ریکارڈتوڑنےجارہاہے۔ آئی فون 13پرومیکس میں بہترین برائیٹ نس یاچمک 1200نٹس کےقریب …
مزید پڑھیں »گوگل کی نیاانٹرنیٹ پینل متعارف کرانےکی تیاریاں
ویب ڈیسک ۔۔ اینڈرائیڈ12کےساتھ آنےوالےبہت سےنئےفیچرزمیں سےایک برانڈنیوانٹرنیٹ پینل بھی شامل ہے۔ کیونکہ یہ نیافیچرکچھ صارفین کوپسندنہیں آیا،اس لئےگوگل نےاس فیچرکی فعالیت کومزیدواضح کرنےکی ایک اورکوشش کی ہے۔ وہ صارفین جواس فیچرسےواقف نہیں ان کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ نئےاینڈرائیڈ12کےساتھ آنےوالےانٹرنیٹ پینل میں موبائل ڈیٹااوروائی فائی ٹوگلزکوالگ الگ بٹنوں کےساتھ دینےکی بجائےایک ساتھ متعارف کرایاگیاہے۔ کوئیک سیٹنگز سے اسٹینڈ الون انٹرنیٹ بٹن کو ٹیپ کرنے سے موبائل انٹرنیٹ یا وائی فائی کو آن/آف ٹوگل کرنے کے لیے ایک ونڈو کھل جاتی ہے۔ لہذا نیا انٹرنیٹ پینل ڈیٹا یا وائی فائی کو فعال کرنے کے آسان عمل میں ایک اضافی قدم قراردیاجاسکتاہے۔ …
مزید پڑھیں »کینسرجسم میں کیسےپھیلتاہے؟
ویب ڈیسک ۔۔ کینسرجسم میں کیسےپھِیلتاہے:نئی تحقیق،زبردست انکشافات ایم آئی ٹی انجینئرز نے چوہوں میں گردش کرنے والے ٹیومر خلیوں کو گننے کا ایک طریقہ وضع کیا ، جس سے میٹاسٹیسس کی حرکیات کا مطالعہ کرنےمیں ماہرین کوبہت آسانی ہوجائےگی۔ جب کسی عضو کے اندر ٹیومر بڑھتے ہیں تو وہ خلیوں کو بھی خارج کرتے ہیں جو خون کے دھارے میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ خلیات دوسرے اعضاء تک سفر کرتےہوئےنئے ٹیومرزکوپیداکرنےکاموجب بنتےہیں۔اس عمل کومیٹاسٹیسس کہاجاتاہے۔ ایم آئی ٹی انجینئرز نے اب ایک ایسی تکنیک تیار کی ہے جو پہلی بارچوہوں میں گردش کرنے والے ٹیومر سیلز (سی ٹی سی) …
مزید پڑھیں »بات کریں ، بات سنیں ۔۔ ٹویٹرنےزبردست فیچرلانچ کردیا
حضرات ایک ضروری اعلان سنئے ۔ جن لوگوں کواب تک نہیں پتا،انہیں ہم بتاناچاہتےہیں کہ ٹویٹرنےاپنےتمام صارفین کیلئےایک زبردست فیچرمتعارف کرادیاہے۔ جی ہاں ۔۔ ٹویٹر بالآخراپنےہرصارف کو”اسپیس” یعنی کلب ہاؤس طرز کے آڈیو چیٹ رومز بنانےکی اجازت دےرہا ہے۔ کمپنی کےاعلان کےمطابق یہ فیچر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پرتمام ٹویٹرصارفین کے لیے شروع کیاجارہاہے۔یادرہےکہ اس سےپہلےیہ سہولت صرف 600 یا اس سے زیادہ فالوورزرکھنےوالےصارفین ہی استعمال کرسکتےتھے۔ ٹویٹرسپیس کوسب سےپہلےپچھلےسال دسمبرمیں آئی اوایس پرلانچ کیاگیا،پھراس سال کےشروع میں اس فیچرکواینڈرائیڈصارفین کیلئےمتعارف کرایاگیا۔ مئی میں اس سہولت کوویب پرلانچ کردیاگیا۔ اب کوئی بھی ٹویٹرصارف چاہےاس کےفالورزجتنےبھی ہوں،اپنی سپیس کی …
مزید پڑھیں »ہم نےآپ پرغلط الزامات لگائے،معاف کردیں
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبرطانوی ہائیکورٹ میں اےآروائی یوکےکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت لیا۔ اسحاق ڈارپرپاکستان سےاربوں روپےچرانے،برطانیہ میں خفیہ اکاونٹس اورجان سےمارنےکی دھمکیوں کاالزام تھا۔ اےآروائی یوکےنےآن ائیرمعافی مانگتےہوئےاس بات کااقرارکیاہےکہ چینل کےپروگرام رپورٹرزاورپاورپلےمیں سابق وزیرخزانہ پرلگائےجانےوالےتمام الزامات جھوٹ کاپلندہ تھے۔ معافی نامےمیں مزیدکہاگیاہےکہ نہ تواسحاق ڈارنےپاکستان کےپیسےچرائےاورنہ کسی کوجان سےمارنےکی دھمکی دی۔ چینل اسحاق ڈارپرلگائےجانےوالےتمام الزامات واپس لیتےہوئےنقصانات کےازالےکاوعدہ کرتاہے۔ یادرہےکہ اےآروائی کےپروگرام رپورٹرزمیں میزبان صابرشاکراورچودھری غلام حسین جبکہ ایک دوسرےپروگرام پاورپلےمیں مشیراحتساب شہزاداکبرکی جانب سےاسحاق ڈارپرکرپشن ، منی لانڈرنگ اوراختیارات کےناجائزاستعمال کےالزامات عائدکئےتھے۔ الزامات میں کہاگیاتھاکہ اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ کرکےپاکستان سےاربوں روپےلوٹ چکےہیں۔ اپنےمعافی نامےمیں …
مزید پڑھیں »خانہ کعبہ اورمسجدنبوی میں سماجی فاصلےکی پابندیاں ختم
عالم اسلام کیلئےبڑی خوشخبری ۔ خانہ کعبہ کی انتظامیہ نےحرمین شریفین کی حدودمیں آنےوالےنمازیوں اورعبادت گزاروں پرسماجی فاصلےکے لیے لگائی گئی پابندیوں کوختم کردیاہے۔ مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں آج سے سماجی فاصلے کےبغیرنمازیں اسی طرح ادا کی جائیں گی جس طرح کوروناوباسےپہلےاداکی جاتی تھیں۔ اس حکم کےتحت کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیاگیاہے لیکن ماسک کی پابندی برقراررہیگی۔ مسجد الحرام کے صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی …
مزید پڑھیں »!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے
ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔ اپنےاس فیصلےکی وجہ بیان کرتےہوئےمائیکروسافٹ کمپنی کاکہناہےکہ چین کی حکومت کی شرائط وضوابط کوپوراکرناکسی چیلنج سےکم نہیں تھا،لہذاکمپنی نےبہترسمجھاکہ چین میں لنکڈان کوبندکردیاجائے۔ یہ ساری کہانی چین میں اس وقت شروع ہوئی جب چینی حکومت کی جانب سےلنکڈان سےکچھ صحافیوں کےپروفائلزکوبلاک کرنےکیلئےکہاگیااوراس حوالےسےکمپنی کوسخت سوالات کاسامناکرناپڑا۔ متبادل کےطورپرمائیکروسافٹ چین میں اس سال کےآخرتک صرف ملازمت کیلئےان جابزکےنام سےایک نئی ویب سائٹ اورایپ لانچ کرےگا۔ اس نئی ویب سائٹ میں آپ کوئی چیزشئیریاکوئی آرٹیکل پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں »کتوں کی مددسےمرگی کےمریضوں کاعلاج
ویب ڈیسک — دنیامیں بیماریاں ہیں توان کےعلاج کےنت نئےسائنسی اورغیرسائنسی طریقےبھی سامنےآتےرہتےہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کےمطابق شمالی آئرلینڈکےڈاگ ٹرینرنےمرگی کےمریضوں کوپڑنےوالےدوروں سےبچانےکیلئےایک انوکھااوربظاہرغیرسائنسی طریقہ دنیاکےسامنےپیش کیاہے۔ نیوکاسل کےرہائشی نیل پاول کوحال ہی میں کوئنزیونیورسٹی بلفاسٹ نےپی ایچ ڈی کی ڈگری سےنوازاہے۔ نیل پاول کی ریسرچ کاموضوع تھا: کتےمرگی کےدورہ پڑنےسےپہلےمریض کوخبردارکرسکتےہیں۔ نیل پاول جوبنیادی طورپرایک ڈاگ ٹرینرہیں پاکستان ، الجیریا سمیت دنیاکےمختلف حصوں میں آنےوالےزلزلوں کےدوران ملبےتلےدبنےوالی باڈیزکونکالنےمیں ریسکیوورکرزکےشانہ بشانہ کام کیا۔ 1988میں لاکربی ہوائی حادثےکےدوران بھی نیل پاول کےکتےدنیاکےبہت کام آئے۔ نیل پاول کی ریسرچ کےمطابق کتوں میں قدرتی طورپرایک ایسی حس ہوتی ہےجس کی …
مزید پڑھیں »کیمسٹری کانوبل انعام پانےوالےسائنسدانوں کاکارنامہ
سٹاک ہوم : (ویب ڈیسک) نوبل انعام برائےکیمسٹری 2021مالیکولزبنانےکیلئےزیادہ بہتراورماحولیاتی طورپرصاف راستہ دریافت کرنےوالےدوسائنسدانوں کودیاگیاہے۔ اےبی سی نیوزکےمطابق اس طریقےسےبنائےجانےوالےمالیکیولزکوادویات سےلیکرفوڈفلیورزتک بنانےمیں استعمال کیاجاسکتاہے۔ جرمنی کےبنجمن لسٹ اورسکاٹ لینڈمیں پیداہونےوالےڈیوڈمیکملن کےکام سےدنیابھرمیں سائنسدان زیادہ آسانی ، سہولت، حفاظت اوربچت کےساتھ ان مالیکیولزکوبناسکتےہیں اوروہ بھی کم سےکم ماحولیاتی اثرات کےساتھ۔ نوبل پینل کی رکن پرنیلاویٹنگ سٹیفشیڈکےمطابق اس طریقہ کارسےمالیکیولزبنانےکاانسانیت کوبہت فائدہ پہنچ رہاہے۔ مالیکولزبنانےکیلئےایک خاص طرح کےماحول میں انفرادی ایٹمزکوایک دوسرےسےلنک کرناپڑتاہے،جوکہ بہت مشکل اورصبرآزماکام ہے۔ اس صدی کےآغازتک اس عمل کوتیزکرنےکےصرف دوطریقےتھے۔ پھرسن 2000میں سب بدل گیاجب میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کےبنجمن لسٹ اورپرنسٹن یونیورسٹی کےڈیوڈ میکملن نےاپنےطورپررپورٹ کیاکہ چھوٹےآرگینک …
مزید پڑھیں »چندگھنٹوں کی بندش:مارک زکربرگ اربوں ڈالرزسےمحروم
ویب ڈیسک ۔۔ فیس بک اور اس کی ذیلی ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی صرف 6 گھنٹےکی بندش نےمارک زکربرگ کواربوں ڈالرزےمحروم کردیا۔ تینوں سوشل ایپس اور ویب سائٹس کی سروس بند ہونےسےجہاں ان کے شیئرز میں 5 فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی، وہیں سب سے زیادہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی دولت میں چھ ارب امریکی ڈالرزیادوسرےلفظوں میں پاکستانی 10کھرب روپےسےزائدکی کمی ہوگئی۔ یوں مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص سےپانچویں امیر شخص بن گئے۔ وہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور فرانسسی بزنس مین برنارڈ ارنالٹ سے بھی کم دولت …
مزید پڑھیں »