کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 24, 2021 - 1:12 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / کتوں کی مددسےمرگی کےمریضوں کاعلاج

کتوں کی مددسےمرگی کےمریضوں کاعلاج

Dogs can detect scent of seizures

ویب ڈیسک — دنیامیں بیماریاں ہیں توان کےعلاج کےنت نئےسائنسی اورغیرسائنسی طریقےبھی سامنےآتےرہتےہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کےمطابق شمالی آئرلینڈکےڈاگ ٹرینرنےمرگی کےمریضوں کوپڑنےوالےدوروں سےبچانےکیلئےایک انوکھااوربظاہرغیرسائنسی طریقہ دنیاکےسامنےپیش کیاہے۔

نیوکاسل کےرہائشی نیل پاول کوحال ہی میں کوئنزیونیورسٹی بلفاسٹ نےپی ایچ ڈی کی ڈگری سےنوازاہے۔ نیل پاول کی ریسرچ کاموضوع تھا:

کتےمرگی کےدورہ پڑنےسےپہلےمریض کوخبردارکرسکتےہیں۔

نیل پاول جوبنیادی طورپرایک ڈاگ ٹرینرہیں پاکستان ، الجیریا سمیت دنیاکےمختلف حصوں میں آنےوالےزلزلوں کےدوران ملبےتلےدبنےوالی باڈیزکونکالنےمیں ریسکیوورکرزکےشانہ بشانہ کام کیا۔ 1988میں لاکربی ہوائی حادثےکےدوران بھی نیل پاول کےکتےدنیاکےبہت کام آئے۔

نیل پاول کی ریسرچ کےمطابق کتوں میں قدرتی طورپرایک ایسی حس ہوتی ہےجس کی مددسےوہ مرگی کادورہ پڑنےسےپہلےمریض سےآنےوالی ایک مخصوص بوکوسونگھ کرمریض کوخبردارکرسکتےہیں۔ اس موقع پرکتےمریض کوتوجہ حاصل کرکےدورےسےخبردارکردیتےہیں۔

اسی طرح کی سٹڈی کےدوران مرگی کےمرض میں مبتلاایک خاتون کوجب دورہ پڑنےلگاتووہاں موجودتربیت یافتہ کتےکوپندرہ منٹ پہلےپتاچل گیااوراس نےخاتون کےقریب جاکرخاتون کی آنکھوں میں جھانکناشروع کردیا۔ اس طرح خاتون کوپتاچل گیاکہ اسےدورہ پڑنےوالاہے۔

کیرن براون نامی مریضہ کےمطابق تربیت یافتہ کتےکےاس طرح کرنےسےاسےبہت آرام ملا۔

نیل پاول اب اس طرح کےتریبت یافتہ کتوں کی تعدادبڑھاکردنیابھرمیں مرگی کےمریضوں کیلئےکام کرنےکاارادہ رکھتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Microsoft shut down LinkdIn in China

!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔ …