Home / ہم نےآپ پرغلط الزامات لگائے،معاف کردیں

ہم نےآپ پرغلط الزامات لگائے،معاف کردیں

ARY UK apologises from Ishaq Dar

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبرطانوی ہائیکورٹ میں اےآروائی یوکےکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت لیا۔ اسحاق ڈارپرپاکستان سےاربوں روپےچرانے،برطانیہ میں خفیہ اکاونٹس اورجان سےمارنےکی دھمکیوں کاالزام تھا۔

اےآروائی یوکےنےآن ائیرمعافی مانگتےہوئےاس بات کااقرارکیاہےکہ چینل کےپروگرام رپورٹرزاورپاورپلےمیں سابق وزیرخزانہ پرلگائےجانےوالےتمام الزامات جھوٹ کاپلندہ تھے۔ معافی نامےمیں مزیدکہاگیاہےکہ نہ تواسحاق ڈارنےپاکستان کےپیسےچرائےاورنہ کسی کوجان سےمارنےکی دھمکی دی۔ چینل اسحاق ڈارپرلگائےجانےوالےتمام الزامات واپس لیتےہوئےنقصانات کےازالےکاوعدہ کرتاہے۔

یادرہےکہ اےآروائی کےپروگرام رپورٹرزمیں میزبان صابرشاکراورچودھری غلام حسین جبکہ ایک دوسرےپروگرام پاورپلےمیں مشیراحتساب شہزاداکبرکی جانب سےاسحاق ڈارپرکرپشن ، منی لانڈرنگ اوراختیارات کےناجائزاستعمال کےالزامات عائدکئےتھے۔ الزامات میں کہاگیاتھاکہ اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ کرکےپاکستان سےاربوں روپےلوٹ چکےہیں۔

اپنےمعافی نامےمیں ٹی وی نےقبول کیاہےکہ اسحاق ڈارکیخلاف الزامات جھوٹے،من گھڑت اوربےبنیادتھے۔ ٹی وی چینل نےاسحاق ڈارکوپہنچنےوالی شرمندگی ، تکلیف اورہتک پرہرجانہ اورقانونی اخراجات اداکرنےپراتفاق کیاہے۔

اسحاق ڈارنےبرطانوی عدالت کےفیصلےکواپنی بڑی اخلاقی فتح قراردیاہےاورکہاہےکہ وہ کبھی کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں رہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …