Home / کیمسٹری کانوبل انعام پانےوالےسائنسدانوں کاکارنامہ

کیمسٹری کانوبل انعام پانےوالےسائنسدانوں کاکارنامہ

Nobel Price for Chemistry 2021

سٹاک ہوم : (ویب ڈیسک) نوبل انعام برائےکیمسٹری 2021مالیکولزبنانےکیلئےزیادہ بہتراورماحولیاتی طورپرصاف راستہ دریافت کرنےوالےدوسائنسدانوں کودیاگیاہے۔

اےبی سی نیوزکےمطابق اس طریقےسےبنائےجانےوالےمالیکیولزکوادویات سےلیکرفوڈفلیورزتک بنانےمیں استعمال کیاجاسکتاہے۔

جرمنی کےبنجمن لسٹ اورسکاٹ لینڈمیں پیداہونےوالےڈیوڈمیکملن کےکام سےدنیابھرمیں سائنسدان زیادہ آسانی ، سہولت، حفاظت اوربچت کےساتھ ان مالیکیولزکوبناسکتےہیں اوروہ بھی کم سےکم ماحولیاتی اثرات کےساتھ۔

نوبل پینل کی رکن پرنیلاویٹنگ سٹیفشیڈکےمطابق اس طریقہ کارسےمالیکیولزبنانےکاانسانیت کوبہت فائدہ پہنچ رہاہے۔

مالیکولزبنانےکیلئےایک خاص طرح کےماحول میں انفرادی ایٹمزکوایک دوسرےسےلنک کرناپڑتاہے،جوکہ بہت مشکل اورصبرآزماکام ہے۔ اس صدی کےآغازتک اس عمل کوتیزکرنےکےصرف دوطریقےتھے۔

پھرسن 2000میں سب بدل گیاجب میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کےبنجمن لسٹ اورپرنسٹن یونیورسٹی کےڈیوڈ میکملن نےاپنےطورپررپورٹ کیاکہ چھوٹےآرگینک مالیکیولزوہی کام کرسکتےہیں جوبڑےاینزائمزاورمیٹل کیٹالیسٹس کرسکتےہیں۔

ویٹنگ سٹیفشیڈکےمطابق مالیکولزبنانےکانیا طریقہ جسے غیر متناسب آرگینوکیٹالسٹس کہا جاتا ہے آج کل بڑے پیمانے پراستعمال ہوتا ہے،جیسےکہ ادویات کی تیاری اورعمدہ کیمیکلزکی پیداوار میں۔

امریکی کیمیکل سوسائٹی کےصدرایچ این چینگ کہتےہیں دونوں سائنسدانوں نےجادوکی نئی چھڑیاں تیارکیں۔

نوبل انعام کےاعلان کے بعد بات کرتے ہوئے لسٹ نےاسےبہت بڑاسرپرائزقراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …