Home / نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان؛رمیزراجہ کابڑابیان

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان؛رمیزراجہ کابڑابیان

Australian Cricket team will visit Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکےچئیرمین رمیزراجہ نےدعویٰ کیاہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈاپنی ٹیم کودوبارہ پاکستان بھیجنےکیلئےسوچ بچارمیں مصروف ہے۔

رمیزراجہ نےیہ دعویٰ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتےہوئےکیا۔

رمیزراجہ کاکہناتھاکہ اچانک سےدورہ پاکستان منسوخ کرکےواپس جانےپرپاکستان نےعالمی سطح پراحتجاج ریکارڈکراکےنیوزی لینڈپردباوڈالاتھا، جس کےبعداب ایسی اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کوری شیڈول کرنےپرغورکررہی ہے۔

اس موقع پرقائمہ کمیٹی کےرکن رضاربانی نےکہاکہ کیااس طرح ہوسکتاہےکہ پاکستان نیوزی لینڈکودورہ پاکستان سےروک کراپنی بےعزتی کابدلہ لے۔ جس پررمیزراجہ نےجواب دیاکہ پاکستان دنیاسےکٹ کرنہیں رہ سکتا۔ انہوں نےبتایاکہ پاکستان کرکٹ کےمعاملات کوچلانےکیلئےپچاس فیصدفنڈنگ آئی سی سی سےآتی ہےاور آئی سی سی کوہونےوالی نوےفیصدفنڈنگ انڈیاسےآتی ہے۔

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم گیارہ ستمبرکوپاکستان آئی اوریہاں اس نےتین ون ڈےاورپانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنےتھے۔ لیکن جس روزپہلاون ڈےمیچ ہوناتھااسی روزنام نہاد سکیورٹی کامسئلہ بناکرکیوی ٹیم نےدورہ منسوخ کرکےوطن واپسی کااعلان کردیا۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …