Home / بات کریں ، بات سنیں ۔۔ ٹویٹرنےزبردست فیچرلانچ کردیا

بات کریں ، بات سنیں ۔۔ ٹویٹرنےزبردست فیچرلانچ کردیا

Twitter allow users to create spaces

حضرات ایک ضروری اعلان سنئے ۔ جن لوگوں کواب تک نہیں پتا،انہیں ہم بتاناچاہتےہیں کہ ٹویٹرنےاپنےتمام صارفین کیلئےایک زبردست فیچرمتعارف کرادیاہے۔

جی ہاں ۔۔ ٹویٹر بالآخراپنےہرصارف کو”اسپیس” یعنی کلب ہاؤس طرز کے آڈیو چیٹ رومز بنانےکی اجازت دےرہا ہے۔

کمپنی کےاعلان کےمطابق یہ فیچر اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پرتمام ٹویٹرصارفین کے لیے شروع کیاجارہاہے۔یادرہےکہ اس سےپہلےیہ سہولت صرف 600 یا اس سے زیادہ فالوورزرکھنےوالےصارفین ہی استعمال کرسکتےتھے۔

ٹویٹرسپیس کوسب سےپہلےپچھلےسال دسمبرمیں آئی اوایس پرلانچ کیاگیا،پھراس سال کےشروع میں اس فیچرکواینڈرائیڈصارفین کیلئےمتعارف کرایاگیا۔ مئی میں اس سہولت کوویب پرلانچ کردیاگیا۔

اب کوئی بھی ٹویٹرصارف چاہےاس کےفالورزجتنےبھی ہوں،اپنی سپیس کی میزبانی کر سکتا ہے۔

یہاں ہم اپنےقارئیں کی سہولت کیلئےیہ بتاتےچلیں کہ ٹویٹرجنہیں سپیس کہہ رہاہےوہ دراصل آڈیوچیٹ رومزہیں جہاں آپ اپنےدوستوں اورفالورزسےآڈیوکنورسیشن یعنی گفتگوکرسکتےہیں۔ یہ کونسیپٹ کوروناوائرس کےعروج کےدنوں میں اس وقت سامنےآیاجب لوگ سماجی فاصلےکی پابندیوں کےتحت گھروں میں قیدہوکررہ گئےتھے۔

یادرہےکہ تمام سپیسزٹویٹس کی طرح پبلک ہوں گی ۔ کوئی بھی ان تک رسائی حاصل کرسکےگا۔

اس سے پہلے ٹویٹر نےسپیسز میں مونیٹائزیشن کےآپشن کا تجربہ بھی کیا۔ یعنی ٹکٹ والی سپیس جس میں کمپنی نےصارفین کواجازت دی کہ وہ پیڈایونٹس کی میزبانی کریں اوراس کیلئےٹکٹ فروخت کریں۔

یہ بھی چیک کریں

New criminal code in UAE

یواےای میں غیرازدواجی تعلقات جائزقرار

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں حکومت کےاصلاحاتی پروگرام کےتحت متعددقوانین میں تبدیلیاں لائی …