حال ہی میں ہونےوالی ایک تحقیق سےنومولودبچوں کےحوالےسےکچھ ایسےحقائق سامنےآئےہیں جن کاجانناہم سب اورباالخصوص والدین کیلئےبہت ضروری ہے۔
نئی تحقیق سےیہ پتہ چلتا ہے کہ وہ نومولود جو رات بھر
گہری نیندسوتےہیں اوراس دوران کم جاگتے ہیں،ان میں دوسرےبچوں کےمقابلےمیں اوور ویٹ ہونےکاخطرہ کم ہوتا ہے۔
بریگھم اینڈویمن ہسپتال ، میساچوسٹس جنرل ہسپتال اوردیگرماہرین کی نگرانی میں ہونےوالی اس نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نومولود جو رات بھر زیادہ سوتےاورکم جاگتے ہیں، بچپن میں ان کاوزن زیادہ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق کےنتائج سلیپ نامی جریدےمیں شائع ہوئے۔
اس سےپہلےطبی سائنس میں یہ بات ثابت شدہ ہےکہ بڑی عمرکےوہ لوگ جورات میں کم سوپاتےہیں،ان میں وزن بڑھنےکےامکانات زیادہ ہوتےہیں ۔ البتہ چھوٹےبچوں کےحوالےسےایسی کوئی بات سامنےنہیں آئی تھی۔
تاہم اب اس تازہ تحقیق کےبعدیہ بات سامنےآئی ہےکہ وہ نومولودبچےجورات کوکم سوپاتےہیں اورباربارجاگتےہیں ان میں عمرکےپہلےچھ ماہ کےدوران اوورویٹ ہونےکاخطرہ زیادہ ہوتاہے۔
اس تحقیق کو انجام دینےوالی شریک مصنفہ سینئرفزیشن ڈاکٹرسوزن ریڈ لائن اوران کے ساتھیوں نے2016 اور2018 کے درمیان میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں پیدا ہونے والے298 نوزائیدہ بچوں کامشاہدہ کیا۔
ڈاکٹرریڈ لائن کےمطابق "یہ مطالعہ ہر عمرکےلوگوں میں صحت مند نیند کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔” "والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کےڈاکٹرزسے صحت مند نیندکیلئےبہترین طریقوں پر مشورہ کریں، جیسے نیند کے مستقل شیڈول کو برقرار رکھنا ، سونے کے لیے ایک تاریک اور پرسکون جگہ مہیا کرنا ، اور بستر پر بوتلیں رکھنے سے گریز کرنا۔”
واضح رہےکہ سائنسدان بہت پہلےسےاس بات پرمتفق ہیں کہ رات کی بھرپورنیندانسانی صحت کیلئےبہت ضروری ہے۔